بھارتی فوج کی ایل او سی پر پھر بلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کا منہ توڑ جواب،دشمن کی توپیں خاموش کرادیں

جمعہ 20 جنوری 2017 10:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2017ء) بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزری کرتے ہوئے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف سیکٹرز میں پانچ بار بلااشتعال فائرنگ کی ہے ، پاک فو ج کے منہ توڑ جواب نے بھارتی توپوں کے منہ بند کرادیئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کے روز بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے نکیال ،جندروف ،برو اور خنجر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی بھارتی فوج نے چوبیس گھنٹوں میں لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی پانچ مرتبہ خلاف ورزی کی بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں

متعلقہ عنوان :