خیبرپختونخوا حکومت نے این ایف سی پر قومی اتفاق رائے کیلئے صوبائی حکومتوں سے رابطوں کا آغاز کر دیا
بدھ 18 جنوری 2017 22:53
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جنوری۔2017ء)خیبرپختونخوا حکومت نے نویں این ایف سی ایوارڈ کی تشکیل اور قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے صوبائی حکومتوں سے رابطوں کا آغاز کر دیا ہے صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے جو مہم کے پہلے مرحلے میں سندھ کا چنائو کرتے ہوئے منگل کی رات قومی ائیرلائن سے کراچی پہنچے تھے بدھ کو سندھ سیکرٹریٹ میں مصروف ترین دن گزارا اور شام گئے تک سندھ کے وزراء اور بیوروکریسی سے تفصیلی ملاقاتیں کیں جن میں قومی مالیاتی ایوارڈ، امن و امان اور مردم شماری کے علاوہ سی پیک سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ سی پیک خطے میں گیم چینجر منصوبہ ثابت ہو گا البتہ چھوٹے صوبوں کے مفادات کو پیش نظر رکھنا اور انکے تحفظات دور کرنا وسیع تر قومی مفاد کے ساتھ ساتھ خودو فاقی حکومت کے حق میں بھی انتہائی بہتر ہو گا اس بات پر بھی اتفاق رائے پایا گیا کہ نئے این ایف سی ایوارڈ کے بروقت اعلان سے صوبوں کی مالی مشکلات ختم ہونے کے علاوہ سی پیک کیلئے انفراسٹرکچر اور سیکورٹی کے معاملات خوش اسلوبی سے نمٹانے میں بھی صوبائی حکومتیں عملی طور پر حصہ لینے کی پوزیشن میں ہونگی تاہم وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے جنکے پاس وزارت خزانہ کا قلمدان بھی ہے اندرون سندھ ترقیاتی دورے اور انکے ٹیلی فونک رابطے اور درخواست کے سبب مظفر سید ایڈوکیٹ کو وہاں اپنے قیام میں ایک روز کی توسیع بھی کرنا پڑی اور آج وزیراعلیٰ سندھ سے سی ایم ہائوس کراچی میں ملاقات کے دوران مزید کئی امور زیرغور لانے اور مرکز کو صوبوں کو درپیش مسائل کے فوری اور پائیدار حل پر مائل کرنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کا امکان ہے سندھ کابینہ کے ارکان اور بیوروکریسی نے این ایف سی جیسے اہم اور حساس قومی ایشو پر اتفاق رائے کیلئے صوبائی رابطوں کا طریقہ اپنانے پر خیبرپختونخوا حکومت کی تعریف کی اور سندھ حکومت کی جانب سے بھی اس کے جواب میں اسی طرح کا انداز اپنانے اور وزارتی سطح پر خیبر پختونخوا کے دوروں کا عندیہ دیا جس پر مظفر سید ایڈوکیٹ نے انہیں دورہ پشاور کی باضابطہ دعوت بھی دی اور واضح کیا کہ وہ اگلے مرحلے میں دیگر صوبوں کا دورہ بھی کر رہے ہیں جن میں بلوچستان اور پنجاب کے علاوہ گلگت بلتستان بھی شامل ہیں مظفر سید ایڈوکیٹ کا استدلال تھا کہ ہمیں اپنے صوبے کے مفاد سے زیادہ قومی یکجہتی اور استحکام عزیز ہے اور اس مقصد کیلئے ہم ہر قسم کی قربانیاں دینے کو تیار ہیں جس کا عملی مظاہرہ خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام افغانستان پر مشکل وقت آنے کے وقت لاکھوں افغان مہاجرین کی کئی عشروں تک میزبانی اور بعد ازاں دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ اور آئی ڈی پیز کی کفالت کی صورت میں کرتے آرہے ہیں تاہم وفاق کی طرف سے تمام اکائیوں سے یکساں اور عادلانہ سلوک بھی ناگزیر ہے۔
جمعرات 19 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
پانامہ کیس ،کوئی نہیں چاہتا کہ سچ سامنے آئے،فریقین خود نہ چاہیں توکیا کرسکتے ہیں،سپریم کورٹ
-
سپریم کورٹ کا کام ہے کہ کنفیوژن کو ختم کرکے بتائے کہ کون جھوٹا ہے اور کون سچا آج کی سماعت میں گفٹ لینے اور دینے کی نہ ختم ہونے والی کہانی تھی ، صرف گفٹ پر گفٹ دیے گئے ہیں ، 55 کروڑ روپے کے گفٹ شاید ایک ... مزید
-
چیئر مین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سمیت پانچ اراکین پارلیمنٹ کو10،10کروڑ منتقلی کی رسیدیں موصول
-
ایس ایم ای بینک میں میرا کوئی اکائونٹ نہیں ہے ،ْدس کروڑ روپے جمع کرانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،ْ رضا ربانی
-
پاکستان کے مسائل یکدم حل کرنے کیلئے کسی کے پاس جادو کی چھڑی نہیں، راحیل شریف
-
سابق امریکی سفیر کا ڈیووس میں جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں عشائیہ
-
کراچی : تاجر و صنعتکار آج آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کرینگے
-
آرمی چیف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات
-
عمران خان نے بنی گالا میں گھر کی خریداری کے حوالے سے جھوٹ بولا ہے ،ْ اکرم شیخ
-
عمران خان اور جہانگیر ترین نے الیکشن کمیشن سے استثنیٰ مانگا جسے مسترد کر دیا گیا ،ْ دانیال عزیز ،ْ محمد زبیر
-
عمران خان نے جوڈیشل مارشل لاء مسلط کرنے کی حکمت عملی بنائی اور جسٹس ناصر الملک سے ملاقات کی، جاوید ہاشمی
-
حکمرانوں کی تلاشی عوام کی خواہش کے مطابق جاری ہے،انصاف پر فیصلہ آیا تو یہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے،عمران خان
-
لاہور، گھرمیں آتشزدگی سے 3بہنیں ہلاک ، نومولود بھائی زخمی
-
پنجاب کے بجٹ کازیادہ ترحصہ لاہورکی نذر،35اضلاع منہ دیکھتے رہ گئے
-
وزیراعظم کی ڈیوس میں عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں
-
امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی ایک کروڑ 30 لاکھ صفحات پر مشتمل خفیہ دستاویزات پہلی بار انٹرنیٹ پر جاری
-
روس اور ترکی کے طیاروں کی شام میں داعش کے خلاف پہلی مشترکہ فضائی کارروائی
-
مالی میں فوجی کیمپ پر خود کش حملے میں 40 افراد ہلاک، حکومت کا ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان
-
ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن کی نماز پڑھتے تصویر سے برطانیہ میں طوفان کھڑا ہوگیا
-
بھارت میں علم بانٹنے والے شیطان بن گئے ،12سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی
-
برطانیہ میں کاسمیٹک مصنوعات بنانے والی کمپنیوں پر جرمانہ
-
چین کی پہلی مال بردار ٹرین لندن پہنچ گئی
-
ایرانی خاتون باڈی بلڈر کو سوشل میڈیا میں اپنی تصاویر جاری کرنے پر گرفتار کرلیا گیا
-
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پی پی قیادت کو سکیورٹی خدشات سے آگاہ کر دیا گیا
-
چوہدری نثار نے وزیر اعظم کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کیلئے مجھ سے رابطہ کیا تھا،شیخ رشید کا دعویٰ
-
سبی‘ مدرسے کی دیوار گرنے سے 3معصوم بچے شدید زخمی
-
سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عاصم کی ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت پرفیصلہ محفوظ کرلیا
-
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اوورسیز پاکستانیز کمیشن کی کارکردگی بارے اجلاس
-
خیبرپختونخوا حکومت نے این ایف سی پر قومی اتفاق رائے کیلئے صوبائی حکومتوں سے رابطوں کا آغاز کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.