اعزازچوہدری کوواشنگٹن میں پاکستان کے سفیرتعینات

نئے سیکرٹری خارجہ کیلئے تہمینہ جنجوعہ ،عبدالباسط اورسیدابن عباس کے ناموں کی سمری وزیراعظم کوارسال

بدھ 18 جنوری 2017 11:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2017ء)سیکرٹری خارجہ اعزازچوہدری کوواشنگٹن میں پاکستان کاسفیرتعینات کردیاگیاہے ،نئے سیکرٹری خارجہ کے لئے تہمینہ جنجوعہ ،عبدالباسط اورسیدابن عباس کے ناموں کی سمری وزیراعظم کوارسال کردی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق دفترخارجہ میں بڑے پیمانے پرتبادلے کئے جارہے ہیں ،سیکرٹری کارجہ اعزازچوہدری کوواشنگٹن میں پاکستان کاسفیرتعینات کردیاگیاہے جبکہ ان کی جگہ نئے ترجمان دفترخارجہ کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم کوارسال کردی گئی ہے ۔نئے سیکرٹری خارجہ کیلئے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط ،برطانیہ میں پاکستان کے سفیرسیدابن عباس اورجنیوامیں پاکستان کی سفیرتہمینہ جنجوعہ کے نام ارسال کئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :