دہشتگردڈیجیٹل ذرائع سے فائدہ اٹھارہے ہیں ،جنرل (ر) راحیل شریف

ٹیکنالوجی کودہشتگردوں کے ہاتھ نہ لگنے دیاجائے ،پاکستان امن کاخواہشمندہے کشمیراورفلسطین کے مسائل کاحل پوری دنیاکے امن کیلئے فائدہ مندہوگا،سابق آرمی چیف کا ڈیووس میں اجلاس سے خطاب

بدھ 18 جنوری 2017 11:27

ڈیوو س(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2017ء)سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف نے کہاہے کہ دہشتگردڈیجیٹل ذرائع سے فائدہ اٹھارہے ہیں ،ٹیکنالوجی کودہشتگردوں کے ہاتھ نہ لگنے دیاجائے ،پاکستان امن کاخواہشمندہے ،کشمیراورفلسطین کے مسائل کاحل پوری دنیاکے امن کیلئے فائدہ مندہوگا۔منگل کے روزسوئٹزرلینڈکے شہرڈیوس میں ”ٹیررازم ان دی ڈیجیٹل ایج“کے عنوان پراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاکہ دہشتگردی پوری دنیاکامسئلہ ہے اوردہشتگردی ایک کینسرکی شکل اختیارکرچکی ہے ۔

سب کومل کردہشتگردی کامقابلہ کرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ دہشتگرداب بڑی منصوبہ بندی سے حملے کرتے ہیں ،دہشتگردی میں ایکرونمنٹ ،سہولت کارسب ہی شامل ہیں ،دہشتگردوں کوشکست دینے کیلئے انٹیلی جنس شیئرنگ انتہائی اہم ہے ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام ممالک کوانٹیلی جنس شیئرنگ کرناہوگی،دنیاکودہشتگردی کے خلاف بیانیہ شکل دیناہوگا۔

(جاری ہے)

سابق آرمی چیف نے کہاکہ دہشتگرداب غاروں میں بیٹھ کرمنصوبہ بندی نہٰں کررہے بلکہ دہشتگردڈیجیٹل ذرائع سے فائدہ اٹھارہے ہیں ،ٹیکنالوجی کودہشتگردوں کے ہاتھ نہ لگنے دیاجائے ۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے باعث پاکستان کوسانحہ اے پی ایس کاسامناکرناپڑا،سانحہ اے پی ایس میں 135بچے شہیدہوئے ،سانحہ اے پی ایس کے بعدپوری قوم دہشتگردی کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی،پاکستان نے دہشتگردی کامقابلہ کیااوردہشتگدروں کی کمرتوڑدی ،8ہزارکلومیٹرکاعلاقہ دہشتگردوں کے قبضے سے آزادکرایا،لاکھوں بے گھرافرادکوبسایااوران کوسہولیات دیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کاخواہاں ہے ،مسئلہ کشمیراورمسئلہ فلسطین کاحل پوری دنیامیں امن کے لئے فائدہ مندہوگا

متعلقہ عنوان :