پاکستان سنی تحریک کے بانی سلیم قادری کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کے اہم انکشافات

آصف رمزی نے سعید آباد میں سلیم قادری کو 4 ساتھیوں سمیت قتل کیا،گرفتار ملزم فرخ جمال عرف گھوڑا،سلمان عرف یونس تعلق لشکرجھنگوی آصف رمزی ہلاک گروپ سے ہے

منگل 17 جنوری 2017 11:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2017ء)پاکستان سنی تحریک کے بانی سلیم قادری کے قتل کے الزام میں گرفتار ہونے والے ملزم نے بتایا ہے کہ آصف رمزی نے سعید آباد میں سلیم قادری کو 4 ساتھیوں سمیت قتل کیا، ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سلیم قادری کو کس نے قتل کیا؟ اسلحہ کس نے پہنچایا؟ گرفتارملزم نے دوران تفتیش سب کچھ بتا دیا، تفتیشی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزم فرخ جمال عرف گھوڑا،سلمان عرف یونس تعلق لشکرجھنگوی آصف رمزی ہلاک گروپ سے ہے۔

ملزم نے بتایا کہ 17 مئی 2001 کو آصف رمزی نے گاڑی اور اسلحہ مجھے دیئے، آصف رمزی نے کہا کہ سٹی کورٹ کیقریب دودھ کی دکان پر12 بجے پہنچ جانا، 18 مئی کو میں سٹی کورٹ پہنچا تو آصف رمزی موٹرسائیکل پر میرا انتظار کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

آصف رمزی کے پیچھے سعیدآباد بلدیہ ٹاوٴن اسلحے کیبیگ سمیت پہنچا، بعد میں آصف رمزی بیگ لے کرنامعلوم مقام پرچلاگیا،مجھے انتظار کرنے کا کہا، ملزم نے بتایا کہ آصف رمزی نے سعیدآباد میں سلیم قادری کو 4 ساتھیوں سمیت قتل کیا، جس کے بعد آصف رمزی نیمجھیاسلحہ واپس کیا اور میں فیڈرل بی ایریا میں واپس لے آیا۔

ملزم کا مزید کہنا تھا کہ سلیم قادری کے گارڈ کی فائرنگ سے رمزی کاساتھی ارشد پولکا ہلاک ہوا، آصف رمزی اور اس کے ساتھی لاش کو چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔لشکرجھنگوی کے ٹارگٹ کلر ملک تصدق، راشد اندھا، فیصل موٹا گرفتارہوئے تو عدالت نے شواہد نہ ہونے پرگرفتار ملزمان کو بری کردیا۔تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کے 34 ساتھیوں میں7 مختلف واقعات میں مارے گئے جبکہ ملزم کے10ساتھیوں کوگرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :