اسلام آباد،نجی سکول میں خودکشی کرنیوالے طالب علم کی موت کا معمہ حل

ٹیچر کو پسند کرنیوالے طالبعلم نے خود کو گولی مارلی،طالب علم کا اپنی ٹیچر کے نام خط بھی مل گیا

منگل 17 جنوری 2017 11:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2017ء) وفاقی دارالحکومت کے نجی سکول میں خودکشی کرنے والے طالب علم کی موت کا معمہ حل ہو گیا۔ سکول ٹیچر کو پسند کرنے والے طالب علم نے خود کو گولی مارلی۔پرائیوٹ اسکول میں ساتویں جماعت کے طالب علم نے مبینہ طور پر کلاس روم میں خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی، طالب علم اسامہ کا اپنی ٹیچر کے نام لکھا گیا خط بھی مل گیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق طالب علم نے خودکشی کے لیے والد کا پستول استعمال کرتے ہوئے کلاس میں خود کو گولی ماری جبکہ اسامہ کے چھوٹے بھائی کا کہنا ہے کہ بھائی نے بریک ٹائم میں ایک خط دیکر اسے پرنسل کے پاس بھیجا۔ پرنسپل کے دفتر میں پہنچتے ہی گولی چلنے کی آواز آ گئی۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ خودکشی سے پہلے ٹیچر کے نام لکھا گیا مبینہ خط بھی مل گیا۔ بچے کے چچا کا کہنا ہے کہ ملنے والے خط کی تحریر بچے کی لکھائی سے نہیں ملتی۔ اس بات کی بھی تحقیق ہونے چاہیئے کہ بچہ پستول لیکر اسکول میں داخل کیسے ہوا۔ فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے جبکہ اسامہ کے کلاس فیلوز اور دوسرے دوستوں کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے ہیں۔ پولیس تھانہ ترنول واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :