طالبان کے ترجمان وزیر داخلہ سارا دن جھوٹ بولتے اور غلط بیانی کرتے نظر آتے ہیں، خورشید شاہ

لوگوں کے جان ومال کاتحفظ کرنا ان کی ذمہ داری نہیں تو پھر کسی کی ہے بتایا جائے نواز شریف اور شہباز شریف صرف لاہور کے وزیر اعظم اور وزیراعلی نہیں ہیں چوہدری نثار کے بیانات پر تبصرہ فضول ہے، ان کے پاس طالبان سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن رہنماؤں کے نام ہیں تو دیں ہم ان کو نہیں چھوڑ یں گے، سکھر میں میڈیا سے گفتگو

پیر 16 جنوری 2017 11:43

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جنوری۔2017ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ طالبان کے ترجمان وزیر داخلہ سارا دن جھوٹ بولتے اور غلط بیانی کرتے نظر آتے ہیں اگر لوگوں کے جان ومال کاتحفظ کرنا ان کی ذمہ داری نہیں تو پھر کسی کی ہے بتایا جائے نواز شریف اور شہباز شریف صرف لاہور کے وزیر اعظم اور وزیراعلی نہیں ہیں چوہدری نثار کے بیانات پر تبصرہ فضول ہے اگر ان کے پاس طالبان سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن رہنماؤں کے نام ہیں تو دیں ہم ان کو نہیں چھوڑ یں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے وہ دانش اسکول اور سستی روٹی کے منصوبے کہاں چلے گئے خدا کے واسطے اب حکمراں ملک وقوم پر رحم کریں جھوٹ کے پلندوں کے سہارے سیاست اور عوام کو بے وقوف بنا کر حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی وہ صرف الیکشن جیتنے کے لیے ملک اور قوم کو مقروض نہ بنائیں پاکستان صحیح سمت میں نہین جارہا یے جس معیشت کی بہتری کے دعوے کیے جارہے ہیں وہ قرضوں پر چل رہی ہے اور اب تک ریکارڈ قرض لیا جاچکا یے کون اتارے گا یہ قرضے قوم کو بتایا جائے ان کا کہنا تھا کہ بی بی سی کی رپورٹ کے بعد اور سپریم کورٹ کو اور کیا ثبوت چاہئیں اگر اس کے بعد بھی ثبوت مانگے جا رہے ہیں تو یہ زیادتی ہے ان کا کہناتھا کہ حکومت کسانوں اور چھوٹے زمینداروں کا استحصال کررہی ہے وہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے پیکیج ضرور دے کیونکہ ملک میں ٹیکسٹائل انڈسٹری آدھی رہ گئی ہے سیکڑوں مزدور بے روزگار ہوچکے ہیں حکومت پیکیج دے مگر کوئی شرط نہ لگائے اور بتائے کہ جو ایک لاکھ انجنیئرز مڈل ایسٹ اور دیگر ممالک سے واپس آرہے ہیں ان کے لیے حکومت کیا کررہی ہے اسے صرف لاہور کے لیے نہیں منڈی بہاوٴالدین،ملتان،فیصل آباد،گجرانوالہ،سیالکوٹ و دیگر شہروں کے لیے بھی سوچے صحت اور تعلیم کے میدان میں کیا کیا ہے وہ بتائے