اٹک، مسافر وین اور ٹرک میں تصادم ،چھ افراد جاں بحق، 9 زخمی

اتوار 15 جنوری 2017 17:16

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جنوری۔2017ء) اٹک میں کوہاٹ روڈ پر مسافر وین اور ٹرک میں تصادم سے چھ افراد جاں بحق، 9 زخمی ہوگئے‘ جاں بحق ہو نیوالوں میں تین خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز اٹک میں کوہاٹ روڈ پر مسافر وین مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے باعث مسافر وین میں سوار چھ افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ٹریفک حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ریسکیو ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک ہے تمام زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جارہی ہے پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ موسم کی خرابی اور بارش کے باعث پیش آیا حادثے مین تین خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :