لاہورکے میو ہسپتال میں دل کے مریضوں کو جعلی سٹنٹ فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف

ایف آئی اے کارروائی کرتے ہوئے چار کروڑ روپے سے زائد مالیت کے جعلی سٹنٹ برآمد کر لیے

ہفتہ 14 جنوری 2017 13:43

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2017ء)لاہور کے میو ہسپتال میں دل کے مریضوں کو جعلی سٹنٹ فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف ہواہے۔تفصیلات کے مطابق یہ گروہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ایف آئی اے خفیہ اطلاع ملنے پر اپنے ہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو مریض بنا کر ہسپتال بھیجا جہاں جعلی سٹنٹ کا معاملے کے واضح ثبوت مل گئے جس کے بعد ایف آئی اے کارروائی کرتے ہوئے چار کروڑ روپے سے زائد مالیت کے جعلی سٹنٹ برآمد کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان چھ ہزار روپے مالیت کے سٹنٹ دو لاکھ روپے میں فروخت کر رہے تھے جبکہ سٹنٹ ڈالے ہی نہیں جاتے تھے ، اس مکروہ کاروبار میں بعض ڈاکٹر بھی ملے ہوئے تھے۔فروخت کیے جانے والے سٹنٹس پر کسی کمپنی کا نام بھی درج نہیں تھا اور نہ ہی ایکسپائری ڈیٹ لکھی گئی تھی۔