برطانوی ہائی کمیشن کا پانچ سماجی کارکنوں کے لاپتہ ہونے پر اظہار تشویش ،بازیابی کا مطالبہ

برطانیہ آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتا ہے،بیان

ہفتہ 14 جنوری 2017 12:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2017ء) برطانوی ہائی کمیشن نے اسلام آباد میں پانچ سماجی کارکنوں کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بازیابی کا مطالبہ کردیا‘ برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کو پانچ سوشل میڈیا کے کارکنوں کے لاپتہ ہونے پر تشویش ہے پاکستان کی حکومت ان لاپتہ افراد کی بحفاظت بازیابی کیلئے اقدامات کرے۔ برطانیہ آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :