وزیراعظم کے خطاب اوروکیل کے سپریم کورٹ کے بیان میں تضادہے ،وزیراعظم خودوضاحت کرکے معاملے کوکلیئرکریں ، سراج الحق

ہفتہ 14 جنوری 2017 12:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2017ء)امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ وزیراعظم کے خطاب اوروکیل کے سپریم کورٹ کے بیان میں تضادہے ،وزیراعظم خودوضاحت کرکے معاملے کوکلیئرکریں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک کاصدریاوزیراعظم کسی مالی سکینڈل میں ملوث ہوتواسے جاناپڑتاہے ،وزیراعظم کے وکیل نے عدالت میں ان کی قومی اسمبلی کی تقریرکے منافی بیان دیاہے ،وزیراعظم خودعدالت میں آکروضاحت کریں ۔انہوں نے کہاکہ پانامہ کامسئلہ گھمبیرہوگیا،وزیراعظم کوعہدہ چھوڑکرپہلے خودکوکلیئرکرناچاہئے