پاکستان کا ماحول سرمایہ کاری کیلئے انتہائی سازگارہے ،اومانی سرمایہ کار فائدہ اٹھائیں،سرتاج عزیز

مشیر خارجہ کا اومان کے اعلی سطحی پارلیمانی وفد کا خیرمقد م

ہفتہ 14 جنوری 2017 12:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2017ء)مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے اومانی وفدکوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کا ماحول سرمایہ کاری کیلئے انتہائی سازگارہے ،اومان سرمایہ کارپاکستان کے بہترماحول میں سرمایہ کاری کرکے فائدہ اٹھائیں۔جمعہ کے روزاسلام آبادمیں مشیرخارجہ سرتاج عزیزسے اعلی سطحی پارلیمانی وفد نے ملاقات کی ، جو سٹیٹ قونصل آف اومان کے صدر ڈاکٹر یحیٰی محفوظ سلیم المنتھری کی قیادت میں پاکستان کے دورے پر ہے ۔

اس موقع پر مشیرخارجہ نے اومان میں سلطان قابوس کی قیادت کوسراہا اوراومان کی جانب سے خطے میں امن و سلامتی کی کوششوں کی تعریف کی ۔مشیرخارجہ نے ستمبر2016میں دورہ اومان سے متعلق یادداشتیں شیئرکیں ،سرتاج عزیزنے کہاکہ دونوں ممالک کے وفودکاتبادلہ برادرانہ اورقریبی تعلقات کاعکاس ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول انتہائی سازگارہے،اومان کے سرمایہ کارپاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں اورسرمایہ کاری کریں کیونکہ یہاں سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہے ۔

ڈاکٹر یحیٰی محفوظ سلیم نے پاکستان اور اومان کے درمیا ن روایتی قریبی اور دوستانہ تعلقات کو سراہا۔انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کامیابیوں کی بھی تعریف کی ۔اس موقع پر فریقین نے اطمینان کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی ،تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبہ میں دوطرفہ تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کیلئے مشترکہ اقتصادی کونسل کو جلد وزارتی سطح میں تبدیل کردیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :