وزیراعظم نے کھاد پر سبسڈی جاری رکھنے کا حکم

کسانوں کا معیشت میں اہم کردار ،زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،نوازشریف

ہفتہ 14 جنوری 2017 12:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری کا دباؤ کام کر گیا، وزیراعظم نوازشریف نے کھاد پر سبسڈی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں کسان کا اہم کردار ہے اور زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نے کھاد پر سبسڈی جاری رکھنے کا حکم دے دیا ہے اور کہا ہے کہ کسان کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے کھاد پر سبسڈی جاری انہیں چاہئے تاکہ اہم فصلوں کے اہداف حاصل ہو سکیں، انہوں نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، مجموعی ترقی کی شرح بڑھانے کے لئے کسانوں کو سہولیات فراہم کرنا ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :