لاہور، 2گروپوں کی آپسی دشمنی ، ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کرانے کی دوڑ میں 2سالہ شیر خوار بچہ کو بھی فائرنگ کیس میں ملوث کردیا

عدالت نے شیر خوار بچے کی عبوری ضمانت منظور کرلی 2سالہ بچے کو اس کا باپ پیشی کے لئے عدالت لایا تو دیر سے آواز پڑنے پر بچہ باپ کی گود میں ہی سوگیا، پانی کے چھینٹے مار کر بیدار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا

جمعہ 13 جنوری 2017 13:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جنوری۔2017ء ) 2گروپوں کی آپسی دشمنی نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کرانے کی دوڑ میں ملزمان کی عمروں کا خیال کیے بغیر2سالہ شیر خوار بچہ عاقب سعید کو بھی فائرنگ کیس میں ملوث کردیا۔ قتل کے مقدمہ میں ملوث2سالہ بچے کو اس کا باپ پیشی کے لئے عدالت لایا تو عدالت میں دیر سے آواز پڑنے پر بچہ باپ کی گود میں ہی سوگیا۔

عدالت میں پیش کرتے وقت اس کے منہ پر پانی کے چھینٹے مار کر بیدار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ڈیوٹی جج نے شیر خوار بچے کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو تفتیش کے بعد18جنوری کو ایڈیشنل سیشن جج حسنین قادر کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ فاضل عدالت کے روبرو سعید اختر نے اپنے بیٹے عاقب سعید کی درخواست ضمانت میں موقف اختیارکیا ہے کہ گاؤں دیوگی میں اس کا ایک فریق سے اراضی کا تنازعہ چل رہا ہے اس سلسلہ میں چند روز قبل اسکے بھائی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جوکہ شیر خوار ملزم عاقب سعید کا چچا ہے جس کا مقدمہ اس نے 6ملزمان کے خلاف درج کرایا ہے اس مقدمہ کو برابر کرنے کے لےء اس کے اور اس کے 2سالہ بیٹے کے علاوہ ایک نامعلوم شخص کے خلاف درج کرایا گیا ہے فاضل جج نے شیر خوار بچے اوراس کے والدکی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں ہیں جبہ بچے کا برتھ سرٹیفکیشن پیش نہ کیے جانے کی وجہ سے بچے کی ضمانت کنفرم نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ دوسرے گروپ سے تعلق رکھنے والے جنبید نامی شخص نے ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ مدعی کی ایف آئی آر کے مطابق درج کیا جاتا ہے اصل حقائق تفتیش کے بعد ہی سامنے آتے ہیں عدالت میں 6سالہ شیر خوار بچے کو بطور قاتل پیش کے جانے پر کچہری میں موجود ہر شخص اتنے چھوٹے بچے کو فائرنگ کیس میں ملوث کیے جانے پر حیران تھا۔

متعلقہ عنوان :