الیکشن کمیشن،نٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے اور اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم نہ کرنیوالی سیاسی جماعتوں کو نوٹسز جاری

جمعہ 13 جنوری 2017 13:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جنوری۔2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے اور اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم نہ کرنے والی سیاسی جماعتوں کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں، تفصیلات فراہم نہ کرنے والی سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن کے پاس موجود لسٹ سے نکالنے کے ساتھ ساتھ انہیں انتخابات کیلئے پارٹی نشان بھی جاری نہیں کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ایسی تمام سیاسی جماعتیں جو الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ ہیں اور انہوں نے گزشتہ کئی سالوں سے یا تو مرکزی، صوبائی اور ضلعی سطح پر انٹر پارٹی الیکشن کراتے ہیں اور نہ ہی اپنے حسابات کی تفصیلات فراہم کی ہیں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد تمام ضروری لوازمات پوری کر لیں، نوٹیفکیشن کے مطابق اگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے ان ہدایات پر عمل نہ کیا گیا تو ان سیاسی جماعتوں کے نام لسٹ سے نکال دیئے جائیں گے اور انہیں آنے والے کسی بھی ضمنی الیکشن سمیت جنرل الیکشن کے موقع پر انتخابی نشان آلاٹ نہیں کیا جائے گا اور انہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے الاٹ ہونے والے انتخابی نشانات دیگر سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو جاری کئے جائیں گے۔