وزیر داخلہ سے ڈی جی رینجرز کی ملاقات ،کراچی میں امن وامان کی صورت حال پر تبادلہ خیال

ملک میں امن و امان کیلئے رینجرز کو سپورٹ اور معاونت جاری رکھیں گے، چوہدری نثار

جمعہ 13 جنوری 2017 13:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جنوری۔2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ڈائریکٹر جنرل ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے ملاقات کی، جس میں کراچی میں امن و امان کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ڈی جی رینجرزمیجر جنرل محمد سعید نے ملاقات کی جس میں ڈی جی رینجرز نے کراچی کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی، چوہدری نثار نے کہا کہ میجر جنرل محمد سعید کو بطور ڈی جی رینجرز ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ،انہوں نے کہا کہ کراچی میں مکمل طور پر امن و امان کیلئے رینجرز نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے، ملک میں امن و امان کیلئے رینجرز کی سپورٹ اور معاونت جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :