سینٹ: یوٹیلٹی سٹورز میں بھرتیوں کیلئے رشوت وصولی کی تحریک پر بحث

پہلے اشتہار دیا گیا ، ٹیسٹ بھی لئے گئے، کروڑوں روپے وصول کرنے کے بعد بورڈ نے فیصلہ کیا ہم خسارے میں ہیں بھرتیاں نہیں کرسکتے ، مرتضی جتوئی نوکری کا جھانسہ دیکر امیدواروں سے2مرتبہ کروڑوں روپے وصول کئے گئے، نوکریاں نہیں دینی تھی تو ٹیسٹ کیوں لیا گیا ، سینیٹر شیخ عتیق ایک بندے کو این ٹی ایس کے تحت نوکری مل جاتی ہے بعد میں پتہ چلتا ہے اس کی ڈگری جعلی ہے ، سینیٹر اعظم سواتی یہ ایک مافیا ہے جس طرح شوگر مافیا اور دیگر مافیا کام کرتے ہیں اسطرح یہ تعلیمی مافیا ہے،بیرسٹر سیف و دیگر سینیٹر کا اظہار خیال

جمعرات 12 جنوری 2017 17:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2017ء) یوٹیلٹی سٹورز میں بھرتیوں کیلئے بیروزگاروں سے کروڑوں روپے وصول کرنے کے بعد نوکریاں نہ دینے کے حوالے سینیٹ میں سینیٹر میاں عتیق کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر مرتضیٰ جتوئی نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز نے اشتہار دیا اور لوگوں کے ٹیسٹ بھی لئے اس کے بعد بورڈ ننے فیصلہ کیا کہ یوٹیلٹی سٹور خسارے میں جارہا ہے مزید لوگوں کو بھرتی نہیں کیا جا سکتا ہے اور اب یوٹیلٹی سٹور منافع میں جارہا ہے اور بھرتیوں کا عمل مکمل کیا جائیگا، بدھ کو سینیٹ کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے سینیٹر شیخ عتیق نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر نوکری کا جھانسہ دیکر امیدواروں سے2مرتبہ کروڑوں روپے وصول کئے گئے لیکن ٹیسٹ لینے کے بعد کہا گیا کہ ان کے پاس نوکریاں ہی نہیں ہیں، کیونکہ ادارہ نقصان میں جارہا ہے اور ادارہ اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ مزید نوکریاں دے سکے اگر ایسا تھا تو پھر ٹیسٹ کیوں لیا اور لوگوں سے پیسے کیوں وصول کئے، سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہا کہ ایک بندے کو این ٹی ایس کے تحت نوکری مل جاتی ہے لیکن نوکری کے کچھ عرصہ بعد پتہ چلتا ہے کہ اس کی ڈگری بھی جعلی ہے تو ایسے ٹیسٹ کو ختم کرنا چاہئے، ڈاکٹر جمالدینی نے کہا کہ این ٹی ایس ٹیسٹ وہی لوگ پاس کرتے ہیں جن کا تعلق حکمران خاندان سے ہوتا باقی قبل ہو جاتے ہیں چاہئے وہ کتنے ہی لائق ہوے نہ ہو، سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا کہ این ٹی ایس ٹیسٹ کے ذریعے 2015اور 2016میں21ہزار امیدواروں کے ٹیسٹ لئے گئے اور ان سے کروڑوں روپے بھی وصول کئے گئے لیکن نوکریاں نہیں دی گئی، سردار اعظم خان موسیٰ خیل نے کہا کہ این ٹی ایس ایک فراڈ ہے اسے بند کر دینا چاہئے، سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا کہ این ٹی ایس کا مقصد ہے کہ مال بناؤ اور وہاں پر میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اور حکمران لوگ اپنے فائدے لیتے ہیں جس میں ایک کامن سین کو کچھ نہیں ملتا، سینیٹر بیرسٹر سیف نے کہا کہ یہ ایک مافیا ہے جس طرح شوگر مافیا اور دیگر مافیا کام کرتے ہیں اسطرح یہ تعلیمی مافیا ہے اس کو ختم کر دینے کی ضرورت ہے جس کمیٹی کے سپرد کر دینا چاہئے۔