والدین سے برا سلوک کرنے والی اولاد کو جرمانہ ، قید کی سزا

اولاد والدین کو گھر سے نکال سکے گی نہ ان سے جعلسازی سے جائیداد چھینی جا سکے گی ، مسودہ قانون تیار کر لیا گیا

جمعرات 12 جنوری 2017 17:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2017ء ) پنجاب میں والدین سے برا سلوک کرنے والے کیلئے نیا مسودہ قانون تیار کر لیا گیا، اب اولاد اپنے والدین سے برا سلوک نہیں کرسکے گی۔

(جاری ہے)

قانون میں واضح کیا گیا ہے کہ کوئی بھی اولاد اس قانون کے نفاذ کے بعد اپنے والدین سے جعلسازی سے جائیداد چھین سکے گی اور نہ ہی ان کو گھر سے نکال سکے گی۔ اگر کوئی نوجوان اس قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اسے 6 ماہ جرمانہ اور 3 لاکھ روپے جرمانے تک کی سزا سنائی جا سکے گی۔

متعلقہ عنوان :