اقتصادی راہداری پورے ملک کی ترقی وخوشحالی کا منصوبہ ہے، احسن اقبال

مغربی روٹ کے بارے میں وفاق نے تمام صوبوں کے تحفظات دورکردیئے ہیں،پوراملک بشمول خیبر پختونخوااوربلوچستان مستفیدہوں گے، روزگار میسر آئے گا ،پاکستان ایشیا میں تجارت کا مرکز بن جائیگا توانائی بحران کے خاتمے کیلئے انتھک کاوشوں کی بدولت اب توانائی بحران پرکافی حدتک قابوپایاجاچکاہے، لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے ،تعلیم معاشرے کی ترقی کاواحدذریعہ ہے ہمیں ایسی افرادی قوت کی ضرورت ہے،لیپ ٹاپ سکیم حوصلہ افزاء ہے ،صوابی یونیورسٹی میں نئے کیمپس کے افتتاح پر خطاب

جمعرات 12 جنوری 2017 14:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2017ء)وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی وترقی ڈاکٹراحسن اقبال نے کہاہے کہ اقتصادی راہداری پورے ملک کی ترقی وخوشحالی کا منصوبہ ہے،مغربی روٹ کے بارے میں وفاق نے تمام صوبوں کے تحفظات دورکردیئے ہیں،CPECسے پوراملک بشمول خیبر پختونخوااوربلوچستان مستفیدہوں گے،لوگوں کوروزگارکے وافرمواقع میسرآئیں گے اورپاکستان ایشیامیں تجارت کامرکزبن جائیگا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے صوابی یونیورسٹی کے نئے کیمپس کے افتتاح کے موقع پرشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ اقتصادی راہداری کے ذریعے پاکستان اورچین وسطی اشیائے اورجنوبی ایشیائے ریاستوں جیسے اہم خطوں کیساتھ منسلک ہوجائیگا،ایک اندازے کے مطابق اقتصادی راہداری کے ذریعے خطے کے تین ارب انسان آپس میں جڑجائینگے جس میں پاکستان کے جغرافیائی حیثیت کاکردارمسلمہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے انتھک کاوشوں کی بدولت اب توانائی بحران پرکافی حدتک قابوپایاجاچکاہے،2013میں18گھنٹے لوڈشیڈنگ عام بات تھی جواب تقریباًنہ ہونے کے برابر ہے،2018تک11ہزارمیگاواٹ بجلی نیشنل گرڈسٹیشن میں شامل ہوجائیگی اورپاکستان مکمل طورپراندھروں سے نکل جائیگا۔ڈاکٹراحسن اقبال نے کہاکہ لواری ٹنل کی تکمیل وفاقی حکومت کی ترجیحات کاحصہ ہے جس کی تکمیل ایک سال میں یقینی بنادیاجائیگا، وفاقی حکومت کی بہترین اقتصادی پالیسیوں کی بدولت پاکستان کاشمارتیزترترقی کرنیوالے معاشی طاقتوں میں شمارکیاجائیگا۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی عفریت ختم ہوچکی ہے،امن کی بحالی کی وجہ سے اب سرمایہ کارپاکستان کارخ کررہے ہیں جووزیراعظم نوازشریف اور انکی ٹیم کی شبانہ روزکاوشوں کی مرہون منت ہے۔انہوں نے کہاکہ تعلیم معاشرے کی ترقی کاواحدذریعہ ہے ہمیں ایسی افرادی قوت کی ضرورت ہے جوجدیدعلوم کے ذریعے پاکستان کوترقیافتہ قوں کی صف میں کھڑاکرسکے،نوجوان پاکستان کی امیداوراثاثہ ہیں اورملک کامستقبل انکے ہاتھوں میں ہے اسلئے وہ ملک کی خدمت کیلئے اپنے آپ کوہمہ وقت تیاررکھیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم سے طلباء وطلبات کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے،وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ میرٹ میں پورانہ اترنے والے طلبہ کوبھی کم قیمت پرلیپ ٹاپ فراہم کی جائیں جس کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔