تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے دبے لفظوں میں ہار تسلیم کرلی، مسلم لیگ (ن)
عمران خان کو مبارک ہوں آج پھر وزیر اعظم نے فیتہ کاٹا ہے ،اگلے ڈیڑھ سال بھی فیتے کٹتے رہیں گے، مریم اورنگزیب تحریک انصاف کھسک کھسک کر کونے میں پہنچ گئی ،نعیم بخاری بیماری کا کہہ کر چلے گئے کہ انجکشن لگوانا ہے، اللہ تعالیٰ نعیم بخاری کو صحت اور ہدایت دونوں دے ، اہم مرحلہ سامنے آ گیا ،وزیر اعظم کا وکیل تمام الزامات کا جواب دینگے ،دانیال عزیز عمران خان مکرانے کا شیر ،بخاری صاحب آپ اپنی فیس پہلے لے لیں بعد میں کوئی پتہ نہیں خان صاحب مکر جائیں ،الزامات زبانی کلامی ہیں،طلال چوہدری ، انوشہ رحمن
جمعرات 12 جنوری 2017 13:57
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کھسک کھسک کر کونے میں پہنچ گئی ہے۔ آج ہم نے موکل کے ساتھ ساتھ وکیل کو بھی ہارتے دیکھا۔ تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے دبے لفظوں میں ہار تسلیم کر لی۔ عمران خان مکرنے کا شیر ہے ۔ کبھی بھی مکر سکتا ہے۔ بخاری صاحب آپ اپنی فیس پہلے لے لیں بعد میں نہیں ملے گی۔
عمران خان مبارک ہو وزیراعظم نے آج ایک اور فیتہ کاٹ دیا ہے اور یہ فیتے مزید ڈیڈھ سال تک کٹتے رہیں گے۔ بدھ کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان مبارک ہو وزیراعظم نے آج ایک اور فیتہ کاٹ دیا ہے اور یہ فیتے مزید ڈیڈھ سال تک کٹتے رہیں گے۔(جاری ہے)
مگر خان صاحب آپ نے کیا کیا لوگوں کو کیا منہ دکھائیں گے۔
خیبر پختونخواہ میں کون سے کام کئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان پارلیمنٹ میں جو ثبوت لہرا کر کہتے تھے وہ کہاں ہے خان صاحب کنٹینر پر چڑھ کر جو الزامات لگاتے تھے ان کا ثبوت دیں۔ اللہ تعالیٰ سے ڈرو، جھوٹ نہ بولو جھوٹ بہت بڑا گناہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ آج وزیراعظم نواز شریف کے وکیل کے ولائل شروع ہو چکے ہیں ۔ عدالت جو بھی ثبوت مانگے گی ہم فراہم کریں گے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو سچ بولنے کی توفیق دے۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنے موقف سے ہٹ گئی ہے۔ اب تحریک انصاف کہہ رہی ہے ثبوت پیش کرنے کا بوجھ (ن) لیگ پر ہے۔ تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری بیماری کا کہہ کر چلے گئے کہ انجکشن لگوانا ہے۔ اللہ تعالیٰ نعیم بخاری کو صحت دے اور ہدایت بھی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج ہم نے موکل کے ساتھ وکیل کو بھی ہارتے دیکھا۔ اہم مرحلہ سامنے آ گیا ہے موقع ملا تو عام الزامات کا جواب دینگے۔ نعیم بخاری نے آج پھر پرانی باتیں دہرائی ۔ پی ٹی آئی ادھر اُدھر کی باتیں کر کے کیس خراب کر رہے ہیں۔ دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کھسک کھسک کر کونے میں پہنچ گئی ہے۔ پی ٹی آئی کیس کو الجھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ آج شیخ رشید مزاحیہ انداز میں بات کرنے لگے تو انہیں کہا گیا قانونی نکات پربات کریں سیاست نہ کریں۔بلکہ شیخ رشید کو ڈانٹ بھی سننا پڑی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پہلے تحریک انصاف وزیراعظم پر کرپشن کے الزامات لگاتی رہی مگر آج انہوں نے ذکر بھی نہیں کیاب لکہ اسمبلی کی تقریر کا ذکر کیا۔ جیسے جیسے کیس چل رہا ہے یہ لوگ دلائل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور کیس کوبڑھانے کے لئے حیلیبہانے تلاش کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ انتظار تھا عمران خان ابھی تک کوئی ثبوت نہیں دے سکے۔ ہم ہر روز تحریک انصاف کے ثبوت دیکھنے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج پی ٹی آئی کے وکیل نے دبے لفظوں میں ہار تسلیم کر لی ۔ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان مکرانے کا شیر ہے۔ کبھی بھی مکر سکتا ہے۔ بخاری صاحب آپ اپنی فیس پہلے لے لیں بعد میں کوئی پتہ نہیں خان صاحب مکر جائیں اور آپکو فیس بھی نہ ملے۔ سنجیدہ معاملے پر شیخ رشید کا مزاح مزاحیہ تھا۔ آج شیخ رشید نے دلائل نہیں دیئے واسطے دیئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ تحریک انصاف کے وکیل کب تک بے جان کیس میں جان ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ عمران خان عوام کی عدالت سے بچ نہیں پائیں گے۔ پچھلے ماہ سے پی ٹی آئی کے وکیل مسلسل دلائل دے رہے ہیں مگر کوئی بھی ثبوت نہیں پیش کر سکے ۔ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشے رحمن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف وزیراعظم نواز شریف کے خلاف کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکی۔ عمران خان چاہتے ہیں کہ ان کے دلائل سے نواز شریف کو نا اہل قرار دیا جائے۔ا نہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے وکیل نے آج وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا۔ تحریک انصاف کا کام ہے الزام لگانا اور تحریک انساف کے الزام سب زبانی کلامی ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 12 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
سینٹ ، راحیل شریف کی بطور سربرہ اسلامی اتحاد تقرری پر گرما گرم بحث
-
ملکی ترقی کا راستہ روکنے والوں کو جواب دینا پڑے گا، وزیراعظم نوازشریف
-
سندھ کے 31ویں گورنر سعید الزماں صدیقی انتقال کر گئے،سندھ میں ایک روزہ سوگ کا اعلان
-
طیہ تشدد کیس :سپریم کورٹ نے بچی کو سویٹ ہوم کے حوالے کر دیا
-
ای سی سی اجلاس، نیلم جہلم سرچارج کی مد میں عوام سے مزید 9 ارب لینے کی منظوری دیدی
-
گوادر بندرگاہ چین کو دینا آصف زرداری کا ویژن تھا، بلاول بھٹو زرداری
-
کسی بھی جمہوری ملک میں فوجی عدالتیں کام نہیں کرتی ہیں ، فرحت اللہ بابر کا سینٹ میں توجہ مبذول کراؤ نوٹس پر اظہار خیال
-
تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے دبے لفظوں میں ہار تسلیم کرلی، مسلم لیگ (ن)
-
مشتاق رئیسانی نے پلی بارگین کی درخواست جمع کرادی
-
بلوچستان میں87فیصد گیس چوری ہوتی ہے ،13فیصد کے پیسے ملتے ہیں،شاہد خاقان عباسی
-
اقتصادی راہداری پورے ملک کی ترقی وخوشحالی کا منصوبہ ہے، احسن اقبال
-
نیب نے وزیر مملکت مفتاح اسماعیل کو 462 ارب کرپشن میں شامل تفتیش کرلیا
-
اسلا م آباد سے پروفیسر کی گمشدگی کا معمہ حل نہ ہوسکا
-
چیئرمین سینیٹ نے راحیل شریف کی تقرری پر وضاحت پر عبدالقادر بلوچ کو جھڑک دیا
-
راحیل شریف کے اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کی سربراہی ،سعودی حکومت نہ رابطہ کیا اور نہ راحیل شریف نے، رابطہ کیا گیا تو حکومت غور کرے گی،خواجہ آصف
-
امریکی عدالت کا فیصلہ ، بان کی مون پریشان
-
دہشتگردی کا خطرہ ترکی میں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد
-
عراق میں داعش کو بڑا دھچکا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کو شرمسار کرنے والا مواد نہیں، روس کی تردید
-
جاپان کے وزیر اعظم شینزوایئے رواں ہفتے کے آخر میں آسٹریلیا کا دورہ کریں گے
-
تنزانیہ ، کشتی حادثہ ، 12 افراد ہلاک
-
شمالی کوریا کے پاس دس جوہری بم بنانے کے لئے کافی پلوٹونیم موجود ہے ، جنوبی کوریا
-
افغانستان میں خودکش حملے اور ان میں ہونے والی جانی نقصان انتہائی قابل مذمت ہے ، اقوام متحدہ
-
افغانستان میں بم دھماکے ،متحدہ عرب امارات کے 5 سفارت کار بھی مارے گئے
-
نئی دہلی: بیت الخلا تعمیر نہ کرنے پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ پرکاش بادل سنگھ پر جوتے سے حملہ
-
لاہور،تعمیراتی کمپنی کے دفتر میں آگ لگنے سے 7افراد جھلس کر جاں بحق
-
چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب نے سندھ اور خیبرپختونخوا کے گمشدہ و لا پتہ بچوں کو بازیابی کے بعد والدین سے ملا دیا
-
وزیراعلیٰ سندھ کی صوبائی و زیر خزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا سے ملاقات
-
والدین سے برا سلوک کرنے والی اولاد کو جرمانہ ، قید کی سزا
-
گوجرانوالہ،بے نظیر ڈیبٹ کارڈ سے رقم نکلواتے نوسرباز گرفتار‘متعدد کارڈ اور رقم برآمد ایف آئی آر درج
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور وسان نے نئی پیشنگوئیاں کردیں
-
لاہور، کاشتکاروں کیلئے اچھی خبر، پنجاب حکومت کا کھاد پر سبسڈی برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
ریلوے ڈویژنز میں بغیر ٹکٹ ٹرینوں میں سفر کرنے والوں کی شامت آگئی،حوصلہ شکنی کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل
-
سینٹ: یوٹیلٹی سٹورز میں بھرتیوں کیلئے رشوت وصولی کی تحریک پر بحث
-
فیصل آباد،ٹیلی فونک پر5 لاکھ روپے بھتہ مانگنے والا تاجر کا بھائی نکلا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.