کسی بھی جمہوری ملک میں فوجی عدالتیں کام نہیں کرتی ہیں ، فرحت اللہ بابر کا سینٹ میں توجہ مبذول کراؤ نوٹس پر اظہار خیال

ایک طرف کہا جاتا ہے دہشت گردی کے خلاف آپریشن کامیاب ہواہے پھر فوجی عدالتوں کو مزید وقت دینے کی بات سمجھ سے بالاتر ہے،چیئرمین سینٹ

جمعرات 12 جنوری 2017 13:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2017ء) سینٹ میں بدھ کے روز توجہ مبذول کراؤ نوٹس پربات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ فوجی عدالتیں بنانے کا مقصد خطرناک دہشت گردوں کو سزا دینا تھا اور اب پھر انہیں مزید وقت دینے کی بات کی جارہی ہے اگر ایسی بات ہو تو یہ دیکھنا ہوگا کہ جو پکڑے گئے ان کو سزائیں مل رہی ہیں اور بتایا کہ جو لوگ لاپتہ ہوئے ہیں وہ کہاں گئے ہیں کسی بھی جمہوری ملک میں فوجی عدالتیں کام نہیں کرتی ہیں اور لوگوں کو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ ان کا جرم کیا ہے اور انہیں پھانسی دے دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایک طرف تو کہا جاتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن کامیاب ہواہے اور دوسری جانب فوجی عدالتوں کو مزید وقت دینے کی بات کی جاتی ہے جو کہ سمجھ سے بالاتر ہے۔