ای سی سی اجلاس، نیلم جہلم سرچارج کی مد میں عوام سے مزید 9 ارب لینے کی منظوری دیدی

وزیراعظم کی جانب سے ایکسپورٹرز کیلئے اعلان کردہ مراعاتی پیکج بھی منظور

جمعرات 12 جنوری 2017 13:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جنوری۔2017ء)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے نیلم جہلم سرچارج کی مد میں عوام سے مزید 9 ارب روپے لینے کی منظوری دیدی،سرچارج کی گزشتہ مدت30,1دسمبر2016ء کو ختم ہوگئی تھی اس کو30جون2018ء تک کیلئے بڑھا دیا گیا ہے،اجلاس میں تجارت کے فروغ کیلئے وزیراعظم کی جانب سے ایکسپورٹرز کیلئے اعلان کردہ مراعاتی پیکج کی بھی منظوری دے دی،اسی سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت وزیراعظم آفس میں ہوا اس موقع پر وزارت پانی وبجلی کی سمری پر ای سی سی نے نیلم جہلم سرچارج کی مد میں0.10کلوواٹ وصول کرنے کی30جون2018ء تک منظوری دے دی،اس سے قبل سرچارج وصول کرنے کی تاریخ31دسمبر2016ء تھی اب اس میں مزید18 ماہ کی توسیع دی گئی ہے اس سے نیلم جہلم منصوبہ کیلئے مزید9ارب روپے ملنے کی امکان ظاہر کیا جارہا ہے،اجلاس میں وزارت خزانہ نے وزیراعظم کی جانب سے برآمد کنندگان کیلئے پیش کردہ180 ارب روپے کی پیکج کی منظوری کیلئے پیش کیا جس کی منظوری دے دی گئی،یہ پیکج16 جنوری2017ء سے30 جون2018ء تک جاری رہے گا اس پیکج کے تحت ان ایکسپوٹرز کو مراعات دی جائے گی جو 2012-18ء میں2016-17ء کی نسبت10 جبکہ زائد برآمدات کریں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزارت خزانہ کی جانب سے معاشی اعداد وشمار جن میں مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی،مہنگائی،اشیاء کے اسٹاک،توانائی،فارن ایکسچینج،غیر ملکی سرمایہ کاری،ٹیکس ریونیو کولیکشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،ای سی سی کو بتایا گیا کہ نومبر2016ء کی نسبت دسمبر2016ء میں مہنگائی3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔رواں مالی سال کے ابتدائی6ماہ کے دوران مہنگائی3.88 فیصد ریکارڈ کی گئی،ملک میں گندم کا اسٹاک3جنوری 2017ء تک7.5 ملین ریکارڈ کیا گیا،پٹرولیم مصنوعات کا اسٹاک10 جنوری تک34دنوں کا بنایا گیا جولائی سے اکتوبر تک لارج اسکیل مینوفیکچرنگ2فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ جولائی سے ستمبر تک9459 ملین ڈالر رہی،مزید بتایا گیا کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9جنوری 2017ء تک23.183ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

ای سی سی نے نیٹ ہائیڈرل پرنٹ کی سٹیٹمنٹ کے لئے واپڈا کو حکومتی ضمانت دینے کی منظوری بھی دی گئی

متعلقہ عنوان :