محکمہ موسمیات نے کولڈ ویو کے خدشہ ظاہر کردیا

بارش کا دوسرا سلسلہ بھی رواں ماہ متوقع

بدھ 11 جنوری 2017 14:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جنوری۔2017ء) محکمہ موسمیات نے کولڈ ویو کے خدشہ ظاہر کردیا‘ بارش کا دوسرا سلسلہ بھی رواں ماہ متوقع ہے ڈی جی محکمہ موسمیات نے نجی ٹی وی کوبتایا کہ بارش کا دوسرا سلسلہ رواں ماہ میں ساحلی علاقوں سے شروع ہوگا جو پنجاب میں داخل ہوگا بارشوں کے ساتھ بلوچستان اور شمالی پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ڈی جی میٹ کے مطابق ہیٹ ویو کی طرح کولڈ ویو بھی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :