آرمی چیف کو فاروق ستار کا ٹیلی فون ، نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی

بدھ 11 جنوری 2017 14:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جنوری۔2017ء)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے منگل کے روز ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے ٹیلی فونک را بطہ کیا ہے۔آرمی چیف سے ٹیلی فونک گفتگو میں فاروق ستار نے کہا کہ ملک میں امن واستحکام کیلئے افواج پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے اور امید ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی

متعلقہ عنوان :