وزیراعظم نواز شریف نے پشاور موڑ سے نیو ائیرپورٹ اسلام آباد تک میٹرو منصوبے کی منظوری دیدی

منصوبہ ہنگامی بنیادوں پرشروع اور چھ ماہ کی قلیل مدت میں منصوبہ کو مکمل کیا جائے،چیئرمین این ایچ اے کو ہدایت

بدھ 11 جنوری 2017 14:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جنوری۔2017ء) وزیراعظم نواز شریف نے پشاور موڑ سے نیو ائیرپورٹ اسلام آباد تک میٹرو منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے چیئرمین این ایچ اے کو ہدایت کی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر میٹرو بس منصوبہ شروع کیا جائے اور چھ ماہ کی قلیل مدت میں منصوبہ کو مکمل کیا جائے۔ پشاور موڑ سے نیو ائیرپورٹ تک میٹرو ٹریک 25.6 کلومیٹر طویل ہوگا منصوبے پر اٹھارہارب روپے کی لاگت آئے گی اور 14 سے زائد بس سٹاپ بنائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے آج چیئرمین این ایچ اے سے ملاقات کے دوران واضح کیا کہ نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد اور مذکورہ میٹرو منصوبے کا افتتاح 14 اگست کو ہوگا۔ اس منصوبے سے جہاں نئے ائیرپورٹ کے مسافروں کوفائدہ ہوگا وہیں پر گرد نواح کی آبادیاں اس سے مستفید ہوں گی جس سے وقت کی بچت اور ٹریفک دباؤ میں کمی آئے گی۔ وزیراعظم نواز شریف کی منظوری اورہ دایت کے بعد چیئرمین این ایچ اے اشرف تارڑ ہنگامی طور پر لاہور روانہ ہوگئے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کووہ میٹرو منصوبے کے حوالے سے بریف کریں گے۔