بلاول کو بھٹو نہیں مانتا وہ زرداری ہے، اسد عمر

زرداری پارٹی نے سندھ کو لوٹ کا مال سمجھ رکھا ہے،رہنما پی ٹی آئی

منگل 10 جنوری 2017 13:53

شہدادپور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جنوری۔2017ء)پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ بلاول کو بھٹو نہیں مانتا وہ زرداری ہے، زرداری پارٹی نے سندھ کو لوٹ کا مال سمجھ رکھا ہے۔ وہ شہدادپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی عوام وفاقی حکومت اور سندھ حکومت پر قابض ٹولے کے خلاف عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے باہر نکلیں۔

پی پی اب بھٹو والی پی پی نہیں رہی وہ زرداری لیگ بن چکی ہے۔ بلاول خود کو بھٹو نہیں زرداری کہلوائے تو بہتر ہوگا۔عمران خان عوام کی لوٹی ہوئی دولت نواز شریف اور اس کے خاندان سے واپس دلانے کے لیے میدان میں نکلا ہے مگرآصف اور بلاول زرداری نواز شریف کو بچانے کیلئے خود الیکشن لڑنے کا ڑرامہ رچا رہا ہے۔شہید رانی اور ذوالفقار علی بھٹو کا نام اور تصویر لگا کر سندھ کے عوام کو بے وقوف بنانے والے ٹولے کو شرم آنی چاہیے اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ کے امیر ضلع کی دگرگوں حالت دیکھ کر دکھ ہوتا ہے مجھ بتایا گیا ہے کہ اس ضلع میں پ پ سے غلطی سے ایک ایماندار ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع تعینات ہوگیا تھا جس نے یہاں کے غریب لوگوں کی حفاظت کی اور کرپٹ اور جرائم پیشہ افراد کو ضلع چھوڑنے پر مجبور کردیا تھا جس کے باعث ان کے سہولتکاروں کو تکلیف پہنچی اور ان کا تبادلہ کردیا گیا ہم سندھ اسمبلی میں اس ایماندار ایس پی کی دوبارہ تعیناتی کے لیے آواز اٹھائینگے تحریک انصاف سندھ کے صدر عارف علوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نواز شریف کرپشن کا اڑدہا ہے جس کی دم عمران خان کے ہاتھ میں ہے اپنے خطاب میں ضلعی جنرل سیکریٹری کاشف امین نے کہا اسکول میں بچے کی اچھی تعلیم نہ ہونے پر ہم اسکول بدل دیتے ہیں بیماری میں افاقہ نے ہونے پر ڈاکٹر بدل لیتے ہیں پھر کیا وجہ ہے کہ گذشتہ کئی دہائیوں سے انہی کرپٹ سیاستدانوں کو ووٹ دے رہے ہیں ہمیں ان کو بھی اب بدلنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہدادپور کے صدر جان مجتبیٰ سومرو۔چوہدری نوید انجم۔علی مراد ڈاہری۔گل محمد رند نے بھی خطاب کیا۔