رواں سال پاکستان میں دوسورج گرہن اور2چاندگرہن ہوں گے،محکمہ موسمیات

منگل 10 جنوری 2017 13:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جنوری۔2017ء)محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ رواں سال پاکستان میں دوسورج گرہن اور2چاندگرہن ہوں گے ،سورج گرہن26فروری اور20اگست کوہوگاجبکہ چاندگرہن 11فروری اور17اگست کوہوگا۔پیرکے روزمحکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق 2017ء میں پاکستان میں دوسورج گرہن اوردوچاندگرہن ہوں گے ۔

(جاری ہے)

رواں سال کاپہلاسورج گرہن26فروری کواوردوسرا20اگست کوہوگاجبکہ رواں سال کاپہلاچاندگرہن11فروری اوردوسرا17اگست کوہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پہلاچاندگرہن جزوی اوردوسرامکمل ہوگاجبکہ پہلاچاندگرہن پاکستان میں صرف اپنے غروب کے وقت دکھائی دے گا۔پہلاسورج گرہن جزوی اوردوسرامکمل ہوگا،مگردونوں سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دیں گے

متعلقہ عنوان :