ٹنڈولکر 4 سال سے انڈیا میں ایک بالٹی پانی سے نہانے کی کمپین چلا رہا ہے،خواجہ آصف

پاکستانی عوام کو مستقبل میں پانی بحران سے نمٹنے کیلئے شعور دینا ہوگا،وفاقی وزیر پانی و بجلی

منگل 10 جنوری 2017 13:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جنوری۔2017ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا کہ انڈیا کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر 4 سال سے انڈیا میں ایک بالٹی پانی سے نہانے کی کمپین چلا رہے ہیں پاکستان کے عوام کو مستقبل میں پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے شعور دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز اجلاس میں جب وہ سینیٹر تنویر کی جانب سے پیش کی جانے والی پانی بحران پر تحریک میں بحث کررہے تھے تو انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے سچن ٹنڈولکر کمپین چلا رہے ہیں ایک بالٹی پانی سے نہایا جاسکتا ہے اور پانی کے ضیائع کو روکنا ہوگا عوام حکومت کی مدد کریں۔

متعلقہ عنوان :