آرمی چیف سے امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکولسن کی ملاقات

افغانستان میں امریکی و اتحادی افواج کے کردار، افغان فورسز کے استعداد کار بڑھانے سمیت پاک افغان باردار منیجمنٹ بہتر بنانے پر تبادلہ خیال جنرل نکولسن کی دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف

منگل 10 جنوری 2017 11:28

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جنوری۔2017ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکولسن نے ملاقات کی، ملاقات میں افغانستان میں امریکی اور اتحادی افواج کے کردار، افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کے استعداد کار بڑھانے سمیت پاک افغان باردار منیجمنٹ کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جنرل نکولسن نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کے روز جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکولسن نے ملاقات کی، اس موقع پر جنرل آفیسر کمانڈر نے معزز مہمان کو آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ دی اور ضرب عضب کے دوران عارضی نقل مکانی کرنے والے افراد کی اپنے علاقوں میں واپسی میں پیشرفت سے آگاہ کیا گیا،دونوں فوجی افسران کی ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں اتحادی اور امریکی فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں قیام امن اور استحکام کیلئے اتحادی فوج کا کردار قابل تعریف ہے، انہوں نے مزید کہا کہ افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کی استعداد کاربڑھانے کی کوششوں کو سراہتے ہیں، پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی میکنزم بہتر بنانے کیلئے اتحادی فوج اہم کردار ادا کر سکتی ہے، اس موقع پر امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکولسن نے کہا کہ پاک فوج کی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کو سراہتے ہیں، جبکہ پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہیں،قبل ازیں آرمی چیف نے امریکی فوج کے جنرل جان نکولسن کو میران شاہ بارڈر کا دورہ کر ایا اور وہاں پر جاری ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیا

متعلقہ عنوان :