عسکری و سیاسی قیادت کا ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع پر اتفاق

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت خارجہ امور سے متعلق اہم اجلاس میں فیصلہ

منگل 10 جنوری 2017 11:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جنوری۔2017ء) عسکری اور سیاسی قیادت نے ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع پر اتفاق کرلیا۔ پیر کو وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت خارجہ امور سے متعلق اہم اجلاس ہوا اجلاس کے علامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ ‘ فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کیلئے آئینی ترمیم پر غور کیا گیا۔

شرکاء نے ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع پر اتفاق کیا اور کہا کہ فوجی عدالتوں نے دہشت گردی کے خلاف اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان قومی پالیسی کے اہداف کے حصول اور داخلی امن پر اپنی کوششیں جاری رکھے گا شرکائنے دہشت گردی کیخلاف قطعی عدم برداشت کی پالیسی پر کاربند کا اعادہ کیا اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو دیرپا بنانے کا جائزہ لیا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کیلئے اپنی ذمہ داریاں سنبھالتا رہے گا فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع اور آئینی ترمیم کیلئے حکومت نے مشاورت شروع کردی ہے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ڈی جی آئی ایس آئی۔

وزیرداخلہ چوہدری نثار ‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ‘ مشیر خارجہ سرتاج عزیز ‘ مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :