فاٹا میں سود کے کاروبار پر پابندی عائد کرنے کی سفارشات کردی گئی

پیر 9 جنوری 2017 11:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جنوری۔2017ء) فاٹا میں سود کے کاروبار پر پابندی عائد کرنے کی سفارشات کردی گئی ہے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سود کے کاروبار پر پابندی عائدکی ہے اور خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے سود کے کاروبار میں وابستہ افراد کے خلاف اب تک 35مقدمات کا اندراج کیا جا چکا ہے ۔ خیبر پختونخوا کے علاوہ قبائلی علاقہ جات میں بھی سود کے کاروبار سے بڑے بڑے شخصیات وابستہ ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ سود کے کاروبار پر پابند ی عائد کرنے کے لئے وزارت سیفران ،فاٹا سیکرٹریٹ ، گورنر سیکرٹریٹ ، وفاقی حکومت کو سفارشات ارسال کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قبائلی علاقہ جات میں بھی سود کے کاروبار پر پابندی عائد کی جائے قبائلی علاقہ جات میں سود کے کاروبار سے وابستہ افراد کی فہرستیں بھی سفارشات کے ساتھ منسلک کی گئی ہے جبکہ سود سے متاثر ہونے والے افراد کی تفصیلات بھی منسلک کی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ فاٹا سیکرٹریٹ ، گورنر سیکرٹریٹ اور پولٹیکل ایجنٹس کے پاس سود کے حوالے سے سینکڑوں درخواستیں موصول ہو چکی ہے صوبے کے علاوہ فاٹا میں بھی سودی کاروبار بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :