پاناما لیکس پاجامہ لیکس بن چکی ہے، تین سالوں سے دھرنا دھرنا کھیلنے والے کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے،رانا ثناء اللہ

عمران خان اور شیخ رشید پیشن گوئیاں کرتے رہیں الیکشن وقت پر ہونگے بلدیاتی انتخابات میں ہمارے مخالف گروپ نے الیکشن لڑنے کیلئے 10سے 12کروڑ اکٹھے کئے ،ہارنے کے بعد خود ہی گالی گلوچ کررہے ہیں، ان کا حال یہ ہے کہ جس کے ہاتھ جو آیا وہ ہڑپ کر گیا، چوک گھنٹہ گھر میں تاجروں کے ایک گروپ کی طرف سے تاج پوشی کی تقریب سے خطاب

پیر 9 جنوری 2017 11:43

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جنوری۔2017ء)صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے میرے خلاف پریس کانفرنس کی گئیں اس میں میرا مخالف گروپ شامل تھا جس کا میں نے کوئی جواب نہیں دیا اور نہ ہی قیادت کو کوئی شکایت کی ،بلدیاتی انتخابات میں ہمارے مخالف گروپ ( وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کے والد چوہدری شیر علی گروپ )نے الیکشن لڑنے کیلئے 10سے 12کروڑ روپے اکٹھے کئے ،ہارنے کے بعد خود ہی گالی گلوچ کررہے ہیں اور ان کا حال یہ ہے کہ جس کے ہاتھ جو آیا وہ ہڑپ کر گیا،یہ بات انہوں نے چوک گھنٹہ گھر میں تاجروں کے ایک گروپ کی طرف سے تاج پوشی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ پاناما لیکس جو کہ پاجامہ لیکس بن چکی ہے تین سالوں سے دھرنا دھرنا کھیلنے والے کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے والوں کے ہم نے صرف 1273کارکن گرفتار کئے ہیں جس کے بعد پورے پاکستان میں تحریک انصاف کو سانپ سونگ گیا، میاں نواز شریف سے 1971ء کا حساب مانگا جارہا ہے ،پہلے عمران خاں تو بتائیں کہ وہ 1971ء میں کیا تھے نواز شریف اس وقت بھی فیکٹریوں کا مالک تھاانہوں نے مزید کہا مجھے تو شیدا ٹلی مرد ہی نہیں لگتاوہ خواجہ سراہیں انہوں نے کہاکہ شیخ رشید جو آئے روز پیش گوئیاں کرتا رہتا ہے قربانی سے پہلے قربانی ہوگی 2016ء سے پہلے الیکشن ہونگے ،مگر صورتحال یہ ہے کہ اس کی آج تک کوئی پیشنگوئی سچ ثابت نہ ہوئی ہے مگر اس کو شرم نہیں آتی،اور ہر الیکشن میں میاں نواز شریف کے نام پر ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہو تا رہا ہے ، عمران خان اور شیخ رشید پیشن گوئیاں کرتے رہیں الیکشن وقت پر ہونگے انہوں نے کہا فیصل آباد تاجر،صنعتکار،محنت کشوں کا شہر ہے جو فیصل آباد کی عوام کا انتخابات میں فیصلہ ہوتا ہے وہی پنجاب اورپورے پاکستان کا ہوتا ہے،2013ء کے انتخابات میں فیصل آباد کی عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دیا تھا ۔

الیکشن 2018ء میں ہی ہونگے اور مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگئی۔تقریب سے ایم اے این میاں عبدالمنان ،حاجی اکرم انصاری ،ایم پی اے ملک نواز ،شیخ اعجاز احمد چیئرمین ایف ڈی اے نے بھی وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کے والد چوہدری شیر علی کوتنقید کا نشانہ بنایا