مقبوضہ کشمیر میں تشدد نے نوجوان کو بے خوف کر دیا ،وہ موت کو گلے لگانے کو تیار رہتے ہیں : رپورٹ
پیر 9 جنوری 2017 11:43
لندن،نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جنوری۔2017ء ) مقبوضہ کشمیر میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے بھارت مخالف مظاہروں کو دبانے کے لیے طاقت کے استعمال نے کشمیری نوجوانوں کے دلوں سے موت کا خوف نکال دیا ہے اور وہ موت کو گلے لگانے کے لیے تیار رہتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ بات انڈیا میں ایک پانچ رکنی تحقیقاتی کمیشن کی طرف سے کشمیر کے بارے میں جاری کردہ رپورٹ میں کشمیر کی نوجوان نسل کی سوچ کی عکاسی کرتے ہوئے کہی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کشمیریوں کا خیال ہے کہ بنیادی مسئلہ انڈیا کی ریاست کی طرف سے اس بحران کا اعتراف نہ کرنا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کشمیری سمجھتے ہیں کہ انڈیا کشمیر کو سیاسی مسئلہ تسلیم کرنے اور اس کے سیاسی حل پر تیار نہیں ہے۔(جاری ہے)
2016 میں کشمیر میں عام لوگوں سے ملاقاتوں کے بعد یہ رپورٹ مرتب کرنے والے گروپ میں سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا، اقلیتیوں کے قومی کمیشن کے سابق سربراہ وجاہت حبیب اللہ، بھارتی فضایہ کے ایئر واس مارشل (ریٹائرڈ) کپل کاک، معروف صحافی بھارت بھوشن اور سینٹر آف ڈائیلاگ اینڈ ریکنسیلیشن کے پروگرام ڈائریکٹر ششہوبا بریو شامل تھے۔
اس گروپ نے 2016 میں کشمیر کے مختاف علاقوں میں شدید مظاہروں اور سینکڑوں نوجوانوں کی ہلاکت کے واقعات کے بعد بٹگرام، شوپیاں، اننت ناگ اور بارہ مولہ کا دورہ کیا اور وہاں سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے گروپوں کے علاوہ پولیس اور انتظامیہ کے اہلکاروں سے بھی مسئلہ کشمیر کے بارے میں بات کی۔ اس کے علاوہ گروپ نے کشمیر کے سرکردہ سیاسی قائدین انجیئر رشید، سیف الدین سوز اور سابق وزیر اعلی ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے ساتھ نیشنل کانفرنس کے کئی ممبران سے بات کی۔گروپ نے رپورٹ کے بنیادی نتائج میں کہا کہ جتنے بھی کشمیریوں سے انھوں نے ملاقاتیں کئیں ان سب نے مسئلہ کے سیاسی حل پر زور دیا اور کہا کہ جب تک اس کا سیاس حل تلاش نہیں کر لیا جاتا وادی میں موت اور تباہی کا سلسلہ زیادہ شدت سے جاری رہے گا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کشمیریوں کا کہنا ہے کہ انڈیا پر ان کو اعتماد نہیں رہا اور بداعتمادی کی یہ خلیج بڑھتی جا رہی ہے۔ کچھ کشمیریوں کا خیال ہے کہ انڈیا کی ریاست کشمیر کو صرف قومی سلامتی کے زوایے سے دیکھتی ہے۔رپورٹ کے مطابق تمام کشمیری سابق وزیر اعظم اور بی جے پی کے رہنما اٹل بہاری واجپائی کی اس تجویز کو یاد کرتے ہیں کہ کشمیر کے مسئلہ کو انسانی ہمدری کے دائرے میں حل کیا جائے۔ لوگوں کو یقین ہے کہ دہلی کی موجودہ حکومت مسئلہ کے سیاسی حل میں دلچسپی نہیں رکھتی۔کشمیر کے نوجوانوں کے بارے میں جو کشمیر کی کل آبادی کا اڑسٹھ فیصد بنتے ہیں رپورٹ میں کہا کہ کشمیر کا نوجوان بے خوف اور شدید نا امیدی کا شکار ہے۔ ایک نوجوان جس کا نام رپورٹ میں ظاہر نہیں کیا گیا اس کے حوالے سے کہا گیا کہ ’سب سے اچھی چیز جس کے ہم شکر گزار بھی ہیں وہ ہتھیاروں کا استعمال ہے جس میں پیلٹ گنیں شامل ہیں، جس نے ہمارا ڈر اور خوف نکال دیا ہے۔ ہم اب شہادتوں پر جشن مناتے ہیں۔‘ رپورٹ میں کہا گیا نوجوانوں میں کچھ تو انڈیا سے مذاکرات کرنے پر تیار ہی نہیں ہیں اور ان کے روز مرہ کی بول چال کے الفاظ ہی بدل گئے ہیں جن میں ہڑتال، کرفیو، شہادت اور برہانی وانی کے الفاظ کا استعمال حاوی رہتا ہے۔رپورٹ کہا گیا کہ لوگوں سمجھتے ہیں کہ مظاہروں میں وقفہ کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے۔ عمومی طور پر ایک خوف ہے کہ آئندہ موسم گرما میں اپریل سے ستمبر کے درمیان کچھ بڑا ہونے والا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ سنہ 2017 میں اپنی شدت اور سنگینی کے اعتبار سے کوئی بڑا واقع پیش آ سکتا ہے۔ عام کشمیریوں کے ذہنوں میں اس مسئلے کے حل کا جو خاکہ ہے اسے بیان کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا کہ لوگوں کے خیال میں اس مسئلے سے وابستہ تمام فریقوں، انڈیا، پاکستان اور تمام کشمیر کے عوام کو شامل کیے بغیر اس کا حل ممکن نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ فریقین کو اس مسئلہ کے حل کے لیے لچک دار رویے اپنا ہو گا تاکہ کشمیر کے لوگوں کی مشکلات دور ہو سکیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 9 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
مدت پوری ہونے کے بعد فوجی عدالتوں نے کام بند کردیا ،آئی ایس پی آر
-
ملک پر کرپٹ ٹولہ مسلط ، اس کی موجودگی میں ملک کیسے ترقی کر سکتا ہے،عمران خان
-
کراچی،پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرنز عہدیداران کے چناوٴ کیلئے علیحدہ علیحدہ انتخابات
-
جہلم،کار اور ہائی ایس میں تصادم 14افراد جاں بحق 15زخمی
-
مقدس اوراق کو بے حرمتی سے بچانے کیلئے کراچی اور اسلام آباد/راولپنڈی میں ایک ایک ری سائیکلنگ پلانٹ لگایا جارہا ہے ،سردا ر یوسف
-
خودکش سیاستدان ہوں تابوت ساتھ لیکر پھرتا ہوں، عمران کی قیادت میں ایک دھرنا اور دیں گے،،شیخ رشید
-
مقبوضہ کشمیر میں تشدد نے نوجوان کو بے خوف کر دیا ،وہ موت کو گلے لگانے کو تیار رہتے ہیں : رپورٹ
-
پاناما لیکس پاجامہ لیکس بن چکی ہے، تین سالوں سے دھرنا دھرنا کھیلنے والے کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے،رانا ثناء اللہ
-
سراج الحق نے نیب آرڈیننس ترامیم کے حوالے سے صدارتی آرڈنینس مسترد، عدالتوں کیخلاف سازش قرار دیا
-
فاٹا میں سود کے کاروبار پر پابندی عائد کرنے کی سفارشات کردی گئی
-
ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی 82برس کی عمر میں انتقال کرگئے
-
یروشلم میں ’ٹرک حملہ‘، تین خواتین سمیت چار ہلاک ، حماس کی طرف سے حملے کی ستائش
-
شمالی کوریا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کے لیے تیار
-
شامی صدر باغی گروہوں سے مذاکرات کے لیے تیار
-
جنوبی فلپائن میں سمندری طوفان، احتیاطی اقدامات مکمل ،چھ ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل
-
میکسیکو ، خاتون نرس کے بھیس میں امریکی قونصلر کو فائرنگ کرکے زخمی کرنیوالے شخص کی تلاش جاری
-
بھارت،رکن پارلیمنٹ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار
-
استنبول، نیوائیرنائٹ حملہ آور کی شناخت ازبک جہادی کے طور پر کرلی گئی
-
عراق،سبزی منڈی میں خودکش کار بم دھماکہ،11افراد ہلاک،درجنوں زخمی
-
امریکہ، والدین کی نعشوں کے پاس بچے فلم دیکھنے میں مصروف!خاندانی المیے کا انتہائی المناک واقعہ
-
برفباری کے حسین مناظر،صدر اور وزیر اعظم اپنی فیملیوں کے ہمراہ مری پہنچ گئے
-
سندھ کی عوام وفاقی اور صوبائی حکومت پر قابض ٹولے کے خلاف ایک آواز پر باہر نکلے،اسد عمر
-
بلدیاتی اداروں کے میئرز ‘ چیئرمین صاحبان اور دیگر نمائندوں کو بااختیار بنا کر ترقی کے عمل میں شامل کیا جارہا ہے،رانا ثناء الله
-
جو لوگ نائن زیرو کا قبضہ نہیں چھڑا سکتے وہ سندھ کا وزیراعلیٰ لانے کا دعویٰ کرتے ہیں، سینیٹر سعید غنی
-
سرخے کسی مغالطے کا شکار نہ ہوں جب تحریک انصاف کاسونامی ان چوروں سے ٹکرائے گا تو ان کی سیاست پاش پاش ہو جائے گی،پرویز خٹک
-
فیصل آباد، رانا ثناء اللہ کے جلسہ کے دوران زلزلے کے شدید جھٹکے
-
کراچی سے گوادر، ایران اوردبئی تک فیری سروس چلانے کا منصوبہ،صرف ایک سرکاری کمپنی کی سرمایہ کاری میں دلچسپی
-
رحیم یارخان میں قتل کی لرزہ خیز واردات، بھائی کی پسند کی شادی کرنے کی ضد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.