جہلم،کار اور ہائی ایس میں تصادم 14افراد جاں بحق 15زخمی

پیر 9 جنوری 2017 11:42

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جنوری۔2017ء)کار اور ہائی ایس میں تصادم 14افراد جاں بحق 15زخمی ہوگئے ۔ ڈی پی او جہلم موقع پر پہنچ کر نگرانی کرتے رہے۔ کار اور ہائی ایس میں تصادم 14افراد جاں بحق 15زخمی ڈی پی او جہلم موقع پر پہنچ کر نگرانی کرتے رہے۔ سوہاوہ سے گوجرخان جانے والی کار پنڈمتے خان کے قریب ٹائر پھٹنے سے راولپنڈی سے گجرات جانے والی مسافر وین سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں پانچ خواتین اور ایک بچے سمیت14افراد جاں بحق 15زخمی۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں تین معصوم بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں تین سے پانچ سال تک ہیں۔سوہاوہ سے گوجرخان کالج کی تقریب میں جانے کے لئے چار دوستوں نے سوہاوہ سے گاڑی رینٹ پر لی اور کالج پہنچنے سے پہلے حادثہ کا شکار ہو گئے چاروں کا تعلق سوہاوہ تھا جس میں تین خالق حقیقی سے جا ملے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ڈی آئی جی موٹر وے پولیس عباس احسن، ڈی پی او جہلم حسن اسد علوی ، سمیت اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ اور ایم پی اے وپارلیمانی سیکرٹری راجہ اویس خالد نے زخمیوں کی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں عیادت کے ساتھ ساتھ انہیں تمام طبی سہولیتں فراہم کرنے کے احکامات دیتے رہے

متعلقہ عنوان :