کراچی،پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرنز عہدیداران کے چناوٴ کیلئے علیحدہ علیحدہ انتخابات

بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ، آ صف زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرنز کے صدر منتخب

پیر 9 جنوری 2017 11:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جنوری۔2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرنز عہدیداران کے چناوٴ کے لئے علیحدہ علیحدہ انتخابات بلاول ہاوٴس میں منعقد ہوئے جس میں بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین جبکہ آ صف علی زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرنز کے صدر منتخب ہو گئے.

(جاری ہے)

پی پی پی کے انتخابات میں بلاول زرداری کے علاوہ نیر بخاری سیکریٹری جنرل حیدر زمان قریشی فنانس سیکریٹری اورچوہدری منظور احمد پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات منتخب ہوئے تمام عہدیداران کو چار سال کے لئے منتخب کیا گیا الیکشن باڈی کی کنوینر مسز فوزیہ حبیب تھیں. پی پی پی پارلیمنٹیرنز کے دیگر عہدیداران میں فرحت اللہ بابر سیکریٹری جنرل، سلیم مانڈوی والا فنانس سیکریٹری جبکہ مولا بخش چانڈیو سیکریٹری اطلاعات منتخب ہوئے الیکشن باڈی کنوینر فاروق نائک اور اراکین تاج حیدر اور سردار علی خان پر مشتمل تھی پی پی پی پی عہدیداران کو بھی چار سال کے لئے منتخب کیا گیا۔