ملک پر کرپٹ ٹولہ مسلط ، اس کی موجودگی میں ملک کیسے ترقی کر سکتا ہے،عمران خان

تحریک انصاف کی جنگ اس ملک کے مستقبل کی جنگ ہے ، موجودہ حکمران مزید اس ملک پر مسلط رہے تو اس ملک کا دیوالیہ ہو جائے گا، بہاولپور میں جلسہ عام سے خطاب قانون کی نظر میں سب سے بڑی کچہری سپریم کورٹ ہے، انصاف کے لے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ، شاہ محمود قریشی پانامہ لیکس میں مزید ثبوت مل گئے ہیں اب کسی کو کوئی ابہام میں نہیں رہنا چاہیے ،جہانگیر ترین

پیر 9 جنوری 2017 11:31

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جنوری۔2017ء)پاکستان ٹھریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک پر ایک کرپٹ ٹولہ مسلط ہے اس ٹولہ کی موجودگی میں ملک کیسے ترقی کر سکتا ہے تحریک انصاف کی جنگ اس ملک کے مستقبل کی جنگ ہے کیونکہ اگر موجودہ حکمران مزید اس ملک پر مسلط رہے تو اس ملک کا دیوالیہ ہو جائے گا وہ بہاول پور ہاکی اسٹیڈیم میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے عمران خان نے کہا کہ دھائی سال قبل ہم نے پاکستان کی جمہوریت میں سب سے اہم فیصلہ بہاول پور کے جلسہ میں کیا جس میں اسلام آباد دھرنا کا اعلان کیا تھا اس دھرنا نے قوم کو شعور دیا آج پاکستان بدل چکا ہے آج پھر ہم عوامی رابطہ مہم کا آغاز بہاول پور سے کر رہے ہیں میرا ایمان ہے کہ کوئی طاقت پاکستان کو ایک عظیم ملک بننے سے نہیں روک سکتی انہوں نے کہا کہ موٹو گینگ کی ٹی وی پر چھوٹ بول بول کر شکلیں بدل کی ہیں ایک دن اس ملک کے بڑے بڑے لٹیروں کو جیلوں میں ڈالے گے انہوں نے کہا کہ تیس سالوں میں نواز شریف نے کرپشن کی اتنی پریکٹس کی ہے کہ آج وہ کرپشن کرنے میں ماہر ہو چکا ہیانہوں نے کہا کہ انہوں نے ملک کا پیسہ چور کرکے باہر منتقل کیا او ر اپنے بچوں کے نام پر کمپنیاں بنا لی اور کمپنیوں کے پیچھے اربوں چھپا لیے انہوں نے کہا کہ 57 فیصد پنجاب کے ترقیاتی فنڈز لاہو ر پر لگا ئے جا رہے ہیں جنوبی پنجاب میں آج لوگوں کو ہسپتالوں ،سکولوں اور کسانوں کو سستی کھادوں اور سستی بجلی کی ضرورت ہیں کیو نکہ اس سے جنوبی پنجاب میں خوشحالی آئے گی مگر ان کا پیسہ ایک کرپٹ ٹولہ لوٹ کے ملک سے باہر بھیج رہا ہے شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ نظام اور کرپٹ حکمران کے تابع پاکستان ترقی نہیں کر سکتا کرپشن کے تابوت میں بلے کے زور پر آخری کیل ٹھونگیں گے جنہوں نے ملک کو لوٹا ان کو حساب دینا پڑے گا بہاول پور کے لوگ باشعور ہیں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی 163 ترقیاتی سکیموں کا فنڈ لاہور منتقل کر دیا گیا ہے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قانون کی نظر میں سب سے بڑی کچہری سپریم کورٹ ہیں انصاف کے لے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے جمہوریت میں ایک اور کچہری ہوتی ہے جو عوام کی کچہری ہیں تاریخ گواہ ہے کہ قانون کی کچہری کچھ نہیں کر سکتی جب تک اس پر عوام مہر نہ لگائے۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لودہراں میں نواز شریف نے دھائی ارب کے پیکج کا اعلان کیا تھا وہ نہ دیا گیا تو شیخ رشید کے ہمراہ حکمرانوں پر خود کش حملہ کر دونگا انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں مزید ثبوت مل گئے ہیں اب کسی کو کوئی ابہام میں نہیں رہنا چاہیے جب بھی یہ پھنستے ہیں تو قطری شہزادے آجاتے ہیں اگر لوٹا ہوا پیسہ پاکستان پر خرچ کیا جاتا تو ملک آج بدل جاتا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ میں نے اتنی ریب کہی نہیں دیکھی جتنی جنوبی پنجاب خصوصاً بہاول پور میں ہے انہوں نے کہا کہ بہاول پور جیل میں ساڑے تین سال گزارے اپنی ماں کا جنازہ کو چھوڑ کر جیل میں آنا پڑا انہوں نے کہا کہ نواز شریف انڈر 19 کھیلنے کے عادی ہیں ہمارے بچوں کے جس عمر میں شناختی کارڈ میں نہیں بنتے کہ ان کے بچے اس عمر میں اربوں پتی بن جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہماری مائیں ننگے فرش پر تڑپ تڑپ کے جان دیتی ہیں کیو نکہ وہ غریب کی مائیں ہیں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے پہلے موٹر وے اور ائیر پورٹس گروی رکھے اب ریڈیو پاکستان گروی رکھے رکھنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں تین سالوں میں 9 ہزار روپے کے قرضے لیے گئے روزانہ ایک ارب تیس کروڑ کے نوٹ نئے چھاپے جا رہے ہیں اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماء محمد اسحاق خاکوانی،فیصل جاوید،سمیع اللہ خان ،عثمان داؤد عباسی،تحسین گردیزی ،ریاض ناجی میاں فرزند گوہیر ،اصغر جوئیہ ،نبیل الرحمن ،شہلہ احسان ،رابعہ،عدیل اسلم ملک و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔