عمران خان کا سیالکوٹ میں بلدیاتی انتخابا ت بارے شکایات کا نوٹس ،معاملہ انضباطی کمیٹی کے سپرد کرنے کی ہدایت

اتوار 8 جنوری 2017 13:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8جنوری۔2017ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیالکوٹ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے شکایات کا نوٹس لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان نے معاملہ انضباطی کمیٹی کے سپرد کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔اس کے علاوہ مزید ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ملک کے دیگر حصوں سے شکایات کنندگان اپنی شکایات سے انضباطی کمیٹی کو تحریری طور پر آگاہ کریں۔