موجودہ حکومت نے ہر روز ساڑھے چار ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ لیا

ساڑھے تین سالہ دور میں ہر پاکستانی فی کس 30 ہزار روپے کا مزید مقروض ہوگیا

اتوار 8 جنوری 2017 13:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8جنوری۔2017ء) موجودہ حکومت نے ہر روز ساڑھے چار ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ لیا۔ موجودہ حکومت کے ساڑھے تین سالہ دور میں ہر پاکستانی فی کس 30 ہزار روپے کا مزید مقروض ہوگیاہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سالوں کے دوران پاکستان میں آنے والی حکومتیں ملک میں نئے منصوبے شروع کرنے کیلئے قرضے لیتی رہی ہیں جس وجہ سے اس وقت پاکستان پرغیرملکی قرضوں کا بوجھ 75کھرب سے زیادہ ہو چکا ہے ۔

موجودہ صورتحال میں ہرپاکستانی تقریبا 4لاکھ روپے کا مقروض ہو چکا ہے اوراس وجہ سے پاکستان میں قائم ہونے والی بیشتر حکومتوں نے مزید قرضے لینے کیلئے انتہائی قیمتی قومی اثاثوں کو گروی بھی رکھنا شروع کردیاہے۔موجودہ حکومت نے یومیہ ساڑھے 4ارب روپے قرضہ لینے کاریکارڈ بنادیا۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت کے گزشتہ ساڑھے 3سالہ دور میں ہر پاکستانی30ہزارکا مزید مقروض ہوگیاہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2016تک پاکستان پر قرضوں کا بوجھ 19ہزار717ارب روپے تک پہنچ گیا۔ جو موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے وقت جون 2013میں 14ہزار 7ارب روپے تھا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق موجودہ دورحکومت میں 5ہزار 709ارب روپے کاریکارڈ قرضہ لیا گیا۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کا ہرشخص ایک لاکھ 4ہزار روپے کا مقروض ہے۔

متعلقہ عنوان :