عمران خان کا لودھراں ٹرین حادثے کا شکار ہونیوالوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت

لودھراں ٹرین حادثہ پہلا نہیں تیسرا حادثہ ہے، کوتاہی برتنے پر وزیر ریلوے کو استعفیٰ دینا جاہئے، نیب کی وجہ سے کرپشن کم نہیں بڑھ رہی ہے بڑے ڈاکوں پر ہاتھ نہیں ڈالے کی کرپشن ختم نہیں ہو سکتی، آئندہ الیکشن کیلئے رابطہ مہم شروع کر دی ہے، چیئرمین تحریک انصاف کی لواحقین سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو

اتوار 8 جنوری 2017 13:50

لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8جنوری۔2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لودھراں ٹرین حادثے کا شکار ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں ٹرین حادثہ پہلا نہیں تیسرا حادثہ ہے، کوتاہی برتنے پر وزیر ریلوے کو استعفیٰ دینا چاہئیے، نیب کی وجہ سے کرپشن کم نہیں بڑھ رہی ہے جبکہ بڑے ڈاکوں پر ہاتھ نہیں ڈالے کی کرپشن ختم نہیں ہو سکتی، آئندہ الیکشن کیلئے رابطہ مہم شروع کر دی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز لودھراں میں ٹرین حادثے کا شکار افراد کے لواحقین سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،عمران خان نے کہا کہ لودھراں ٹرین حادثے انسانی غفلت کے باعث پیش آیا ٹرین حادثہ پہلا نہیں دوسرا تیسرا حادثہ ہے، وزیر ریلوے کو کوتاہی برتنے استعفیٰ دینا چاہئے، وزیر کے استعفیٰ تک شفاف انکوائری ممکن نہیں ہے، لودھراں ضمنی الیکشن میں نواز شریف نے لودھراں کیلئے ڈھائی ارب روپے ترقیاتی فنڈز دینے کا وعدہ کیا تھا اگر حکومت ڈھائی ارب کے فنڈ سے ایک گبلہ لگا دیتی تو یہ حادثہ پیش نہ آتا،انہوں نے کہا کہ نیب وہ ادارہ ہے جس کی وجہ سے ملک ملک میں کرپشن کم نہیں بلکہ بڑھ رہتی ہے، نیب نے کبھی بڑھے ڈاکوں پر ہاتھ نہیں ڈالہ صرف چھوٹے ڈاکوں کو گرفتار کرتی ہے، نیب میں نواز شریف کے12اور شہباز شریف کا ایک کیس ہے جب تک ایک کے خلاف کارروائی نہیں کرتی اس وقت تک شفاف احتساب شروع نہیں ہو سکتا، عمران خان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس میں ہمارا کیس مضبوط ہے امید ہے فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا، اور پی ٹی آئی نے آئندہ الیکشن کی تیاریوں کیلئے عوامی رابطہ مہم کا آغٓاز شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بعدازاں جہانگیر ترین نے عمران خان کو لودھراں پہنچنے اور لودھراں میں لٹرین کے سانحے میں شہید بچوں کے لواحقین کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی، اس موقع پر تحریک انصف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین بھی ان کے ہمراہ تھے، ملاقات میں عمران خان نے بچوں کے ورثا سے تعزیت کی اور ان سے ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہونے کا اظہار کیا، عمران خان اور جہانگیر ترین دونوں رہنماؤں نے بچوں کے روح کی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ سانحے میں شہید ہونے والے بچوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، واضح رہے کہ جمعے کو لودھراں میں ٹرین نے رکشے کو کچل ڈالہ جس کے باعث 7 بچوں سمیت رکشہ ڈرائیور شہید اور4افراد زخمی ہو گئے تھے۔