پاک فوج میں کیپٹن اور میجر ڈاکٹر طور شمولیت کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا ہے،آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سنٹر پنو عاقل

ہفتہ 7 جنوری 2017 13:03

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7جنوری۔2017ء)آرمی سلیکشن اینڈ رکروٹمنٹ سینٹر پنوعاقل نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ پاک فوج میں کیپٹن اور میجر ڈاکٹر طور شمولیت کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شارٹ سروس ریگیولر کمیشن اور پاکستان ٹیمپرری کمیشن کورس انٹری 2017 کے آن لائین رجسٹریشن کی تاریخ 30 جنوری 2017 ہے۔ خواہشمند امیدوار مزید تفصیلات کے لیے رکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سینٹر پنوعاقل کے ساتھ فون نمبر 5805599-071 اور 7072357-0333 پر رابطہ کریں یا پاک آرمی کی ویب سائیٹ www.joinpakarmy.gov.pk پر بھی وزٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :