کراچی، 7منٹ میں دہشت گردی کے2واقعات

موٹرسائیکل سوارملزمان کا تیموریہ تھانے پردستی بم حملہ، فائیواسٹارچورنگی پرٹریفک پولیس اہلکارپرفائرنگ،کانسٹیبل شدیدزخمی، رکشہ ڈرائیورہلاک شہربھرمیں پولیس کوہائی الرٹ کردیا، ریگل چوک پربھی فائرنگ سے نوجوان زخمی

ہفتہ 7 جنوری 2017 12:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7جنوری۔2017ء)جمعہ کی صبح نارتھ ناظم آبادمیں موٹرسائیکل سوارملزمان نے تیموریہ تھانے پردستی بم حملہ کردیا،جبکہ7منٹ بعدفائیواسٹارچورنگی پرٹریفک پولیس اہلکارپرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل شدیدزخمی،جبکہ رکشہ ڈرائیورہلاک ہوگیا۔7منٹ میں دہشت گردی کے2واقعات کے بعدشہربھرمیں پولیس کوہائی الرٹ کردیا،جبکہ ریگل چوک پربھی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق نارتھ ناظم آبادبلاکNمیں موٹرسائیکل سوارروں نے تیموریہ تھانے پردستی بم سے حملہ کیابم تھانے کی دیوارکے قریب جاکرگرا،دھماکے سے پوراعلاقہ لرزاٹھا،تھانے کی عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ پولیس اہلکارخوفزدہ ہوکرزمین پرلیٹ گئے حملے کے نتیجے میں تھانے کے باہرکھڑااے ایس آئی اقبال زخمی ہوا۔

(جاری ہے)

موٹرسائیکل سوارملزمان اطمینان سے فرارہوگئے اورتھانے سے چندمنٹ کے فاصلے فائیواسٹارچورنگی پرٹریفک کنٹرول کرنے والے پولیس کانسٹیبل کوٹارگٹ کرکے فائرنگ کی۔

شبیرنے بلٹ پروف جیکٹ پہن رکھی تھی اس لئے گولی سلپ ہوکراس کے بازومیں لگی۔تھوڑے فاصلے پرکھڑے رکشہ ڈرائیورعلی عمران نے ملزمان کوپکڑنے کیلئے آگے بڑھارتوملزمان نے علی عمران کوفائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ملزمان فائرنگ کے بعدشارع نورجہاں کٹی پہاڑی کی طرف فرارہوگئے۔پولیس کے مطابق جائے وقو عہ سے 9ایم ایم کے9خول ملے ہیں۔پولیس نے خول تحویل میں لے کرفارنزک لیب بھجوادیئے۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے تیموریہ تھانے پردستی بم حملے اورٹریفک اہلکاروں پرفائرنگ کانوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی جبکہ نمازجمعہ کے دوران ممکنہ دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے باعث شہربھرمیں پولیس کوہائی الرٹ کردیاگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ2روزکے دوران پولیس پردہشت گردوں نے3ٹارگٹڈحملے کئے ہیں،جن میں ایک پولیس افسرہلکا،2زخمی ہوئے ہیں ان حملوں کے بعدپولیس کواحتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے اورہدایت دی گئی ہے کہ پولیس اہلکارعرف ڈیوٹی کے دوران وردی کاستعمال اورڈیوٹی کے دوران بلٹ پروف جیکٹس پہنے بغیرڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ادھرصدرریگل چوک کے قریب فائرنگ سے نوجوان علی رضازخمی ہوگیا۔