موجودہ دور حکومت میں یومیہ ایک ارب بیس کروڑ روپے کے نوٹ چھاپے گئے، اسٹیٹ بینک

بڑی تعداد میں نوٹ چھاپنے سے جہاں افراط زر بڑھا وہیں روپیہ بھی بے قدر ہوا، ماہرین

ہفتہ 7 جنوری 2017 12:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7جنوری۔2017ء) موجودہ دور حکومت میں یومیہ ایک ارب بیس کروڑ روپے کے نوٹ چھاپے گئے۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جب جون 2013میں ملک میں زیرِ گردش نوٹوں کی مالیت 20کھرب 63ارب 19کروڑ روپے تھی، جو دسمبر 2016میں بڑھ کر 35کھرب 98ارب 56کروڑ روپے تک جا پہنچی ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق موجودہ دور حکومت میں زیرِ گردش نوٹوں کا مالی حجم 74فیصد تک بڑھ گیا۔ماہرین کے مطابق بڑی تعداد میں نوٹ چھاپنے سے جہاں افراط زر بڑھا وہیں روپیہ بھی بے قدر ہوا۔

متعلقہ عنوان :