آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،خطے کی سکیورٹی صورت حال سمیت اہم امور پر گفتگو

تھامس ڈریو نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی کوششوں کی تعریف کی دہشتگردی کیخلاف تمام ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ،جنرل قمر جاوید باجوہ

ہفتہ 7 جنوری 2017 12:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7جنوری۔2017ء)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی جس میں خطے کی سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بین لاقوامی تعاون اہمیت کا حامل ہے۔ادھر برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ امن کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ اور خطے میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے پاکستان کی کوششوں اور کامیابیوں کو سراہتے ہیں ۔ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باوجہ نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے لیکن دہشتگردی کیخلاف تمام ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عالمی برادری کا تعاون اہمیت کا حامل ہے