حکومت نے ملک بھر میں تعلیمی سال کو یکم جنوری سے 31 دسمبر تک کرنے کیلئے رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 6 جنوری 2017 12:23

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جنوری۔2017ء) حکومت نے ملک بھر میں تعلیمی سال کو یکم جنوری سے 31 دسمبر تک کرنے کیلئے رپورٹ طلب کرلی ہے محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے تعلیمی سال کا آغاز یکم جنوری سے کرینگے جو 31 دسمبر تک ہوگا اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ موسم گرما‘ سرما کی تعطیلات اور امتحانی شیڈول کو مرتب کریں تاکہ بیک وقت پورے ملک میں ایک ساتھ تعلیمی سال کا آغاز ہوسکے قبل ازیں پنجاب سمیت مختلف صوبوں میں 31 مارچ کو رزلٹ آؤٹ ہوتے تھے بعد میں کئی سکولوں نے ترتیب کو خراب کیا جس کی وجہ سے والدین اور بچے پریشان تھے کتابیں کئی کئی ماہ تک دستیاب نہیں ہوتیں جو بچوں کی پڑھائی میں مشکلات کا موجب بنتی ہیں اس لئے حکومت نے تعلیمی سال کو یکم جنوری سے 31 دسمبر تک کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔