19 سال سے گھر پر ناجائز قبضہ کیس، سائل کو بلآخر ضلعی عدالت سے انصاف مل گیا

جمعہ 6 جنوری 2017 12:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جنوری۔2017ء) 19 سال سے گھر پر ناجائز قبضہ کیس، سائل کو بلآخر ضلعی عدالت اسلام آباد سے انصاف مل گیا، مقدمہ کی سماعت سول جج صہیب رانجھا کی عدالت میں ہوئی۔تفصیلات کے مطابق حاجی رحمن بنگش کے گھر پر 19 سال قبل ناجائز قبضہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

متاثرہ شخص حاجی رحمان بنگش کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسکا موٴکل گزشتہ19 سال سے کچہری کے چکر کاٹتا رہا ہے۔ اس پر فاضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ19 سال ہو گئے ہیں ایک سائل کو اپنے ہی گھر کا کیس لڑتے ہوئے مگر اسے آج تک انصاف نہ مل سکاحالانکہ عام شہری کا حق ہے کہ اسکوبروقت انصاف ملنا چاہیے ۔فاضل جج نے عدالتی فیصلے پر جلد از جلد عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔۔

متعلقہ عنوان :