بلاک شناختی کارڈ کا معاملہ ، ڈپٹی سپیکر کی سربراہی میں کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری ،کمیٹی معاملات کامکمل جائزہ لے گی

جمعہ 6 جنوری 2017 12:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جنوری۔2017ء) بلاک شناختی کارڈ کا معاملہ ، ڈپٹی سپیکر کی سربراہی میں کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا،کمیٹی معاملات کامکمل جائزہ لے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر بلاک شناختی کارڈ اور نادرا سے متعلقہ عوامی شکایات کا مداوا کرنے کیلیے پارلیمان میں موجود مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان پر مشتمل کمیٹی بنا دی گئی ۔سترہ رکنی کمیٹی کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے جس کی سربراہی ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کریں گے، کمیٹی شناختی کارڈ کی تصدیقی مہم کی بھی نگرانی کرنے کے ساتھ ساتھ بلاک شناختی کارڈز اور عوامی شکایات کے حل لئے سفارشات مرتب کرے گی۔

متعلقہ عنوان :