بھارت نے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے اگنی فائیو میزائل کے تجربات کرکے اقوام متحدہ کی حدوں کو توڑ دیا ، چینی میڈیا

پاکستان کو اب اسی طرح کا استحقاق دیا جانا چاہیے ، رپورٹ

جمعہ 6 جنوری 2017 10:57

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جنوری۔2017ء) چینی میڈیا نے کہا ہے کہ بھارت نے جوہری ہتھیاروں اور طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائلوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کی حدوں کو توڑ دیا ہے جبکہ پاکستان کو یہی استحقاق دیا جانا چاہیے چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ کے اخبار گلوبل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ بھارت نے جوہری ہتھیاروں میں پیش رفت اور طویل فاصلے تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل کے حوالے سے اقوام متحدہ کی حدوں کو توڑ دیا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور بعض مغربی ممالک نے بھی اپنے جوہری منصوبوں کے قوانین پر جھکاؤ اختیار کیا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اپنی جوہری منصوبوں کے قوانین پر جھکاؤ اختیار کیا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اپنی جوہری صلاحیت کے حوالے سے ابھی تک مطمئن نہیں ہے اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے حصول کا خواہاں ہے جو کہ دنیا کے کسی بھی حصے کو نشانہ بنا سکتا ہے اور اس کے بعد یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین کی جڑوں میں بھی بیٹھ سکتا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کو اس حقیقت کا ادراک کرنا چاہیے کہ بیجنگ بھارت کے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل کی پیش رفت سے پسپائی اختیار نہیں کریگا تاہم رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چین یہ محسوس نہیں کرتا کہ بھارت کی جوہری پیش رفت اس کے لئے کوئی بڑا خطرہ ہے

متعلقہ عنوان :