مجھے سیاست کا آغاز پارلیمنٹ سے کرنا ہے، عوام کے ووٹ کی طاقت سے بی بی کا بیٹا پارلیمنٹ میں ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

عوام کے ووٹوں کی طاقت سے پارلیمنٹ میں آؤں گا، پارلیمنٹ میں گیا تو نواز شریف کی نندیں اڑ جائیں گی،والفقار علی بھٹو کی سالگرہ تقریب سے خطاب

جمعہ 6 جنوری 2017 10:53

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جنوری۔2017ء )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مجھے سیاست کا آغاز پارلیمنٹ سے کرنا ہے، عوام کے ووٹ کی طاقت سے بی بی کا بیٹا پارلیمنٹ میں ہوگا، میں عوام کے ووٹوں کی طاقت سے پارلیمنٹ میں آؤں گا، پارلیمنٹ میں گیا تو نواز شریف کی نندیں اڑ جائیں گی، لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میں بیگم نصرت بھٹو کی سیٹ این اے 204 سے پارلیمانی سیاست کا آغاز کر رہا ہوں، میرے ساتھ آصف علی زرداری بھی پارلیمنٹ میں جائیں گے، جب دونوں پارلیمنٹ میں ہونگے تو نواز شریف کی نندیں اڑ جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایم این اے فریال تالپر، پی پی پی سندھ کے صدر اور صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو کے ہمراہ گڑھی خدابخش بھٹو پہنچ کر ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو اور دیگر شہدائے کے مزاروں پر حاضری دے کر فاتح خوانی کی اور پھولوں کے چادر چڑھائی اس موقع پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کرتے ہوئے مزار کو عام لوگوں کے لیے سیل کیا گیا جس کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدابخش بھٹو میں ذوالفقار علی بھٹو کی 89 ویں سالگرہ کے مناسبت سے لگائی گئی فری آئی کیمپ کا افتتاح کیا اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے آئے ہوئے مریضوں اور ان کے ورثا سے ملاقات کی جنہوں نے بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ چوم کر انہیں پیار کرتے رہے۔