مسئلہ کشمیر پر بھارت کو اپنے وعدے پورے کرنے ہوں گے، سرتاج عزیز

مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے عالمی برادری اس کے پرامن حل کیلئے کشمیری عوام کا ساتھ دے،سیمینار سے خطاب

جمعہ 6 جنوری 2017 10:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جنوری۔2017ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں پر بے دریغ طاقت کا استعمال کررہی ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کو اکثریت میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے مسئلہ کشمیر حلکیے بغیر پاکستان اور بھارت کے تعلقات معمول پر نہیں آسکتے ،70سال سے جاری کشمیریوں کی جدوجہد کو طاقت کے زور پر دبایا نہیں جاسکتا بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کرے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز کشمیر کے حوالے سے بین الاقوامی پارلیمانی دو روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ ینگ پارلیمنٹرین کی حیثیت سے فورم کے انعقاد کا خیر مقدم کرتا ہوں سیمینار کا مقصد کشمیری نوجوانوں پر بھارتی مظالم کو اجاگر کرتا ہے بھارتی فوج کشمیریوں پر بے دریغ طاقت کا استعمال کررہی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری حق خودارادیت کی مسلسل جدوجہد کررہے ہیں پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کا خواہ ہے مسئلہ کشمیر کے بارے میں بھارت کو اپنے وعدے پورے کرنے ہوں گے بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کو ا کثریت میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر پاکستان اور بھارت کے تعلقات معمول پر نہیں آسکتے پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے کشمیری عوام کا ساتھ دیں اور کشمیریوں کو مسئلہ کشمیر کے حتمی حل کا حصہ ہونا چاہیے اور بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کرے