پنجاب کے بلدیاتی انتخابات،رشتہ داروں کو ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض پانچ ایم این ایز کووفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

جمعرات 5 جنوری 2017 11:42

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جنوری۔2017ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے متحرک ہونے پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے پنجاب کے پانچ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے اراکین اسمبلی کے رشتہ داروں کو چیئرمین ضلع کونسل کی نشستوں کے لئے ٹکٹ نہ دینے اور انکی پارٹی قیادت سے ناراضگی کو ختم کرنے کے لئے ان پانچوں اراکین قومی اسمبلی کو وفاقی کابینہ میں بطور وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کرکے مقامی ضلعی انتظامیہ کو اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری، ناروال سے دانیال عزیز چوہدری، جہلم سے چوہدری خادم حسین، چکوال سے میجر(ر) طاہر اقبال کو وفاقی کابینہ اور اٹک سے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ کا تقرر کیا جائے گا۔چکوال سے ناراض ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان دولہہ اور ڈیرہ غازی خان سے ناراض ایم پی اے اور ضلعی صدر کو صوبائی وزراتیں دینے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔